333

سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کی گئی دیا مربھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس آج عملدرآمد کمیٹی کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس

 سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کی گئی دیا مربھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس آج عملدرآمد کمیٹی کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ)نے کی۔ چیئرمین واپڈا ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کے بھی چیئرمین ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ آبی وسائل اور عملدرآمد کمیٹی کے سیکریٹری سید محمد مہر علی شاہ کے علاوہ جوائنٹ سیکریٹری (بجٹ) فنانس، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا،ممبرنیشنل ہائی وے اتھارٹی (نارتھ زون)، ڈپٹی سیکرٹری پرائم  منسٹر آفس، کمشنر دیا مر استور ڈویڑن اور ڈپٹی چیف پلاننگ کمیشن اجلاس میں شریک ہوئے۔ واپڈا ممبرز،سیکرٹری اور دیگر سینئر آفیسرز بھی اجلاس میں موجود تھے۔  اجلاس سے خطاب میں چیئرمین واپڈا نے کہا کہ دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے عملدرآمد کمیٹی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چیئرمین نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ دنیا بھر میں کووڈ19کی بدولت معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں لیکن اِس کے باوجود دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیاں رات دِن جاری ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کی 13 سائٹس جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم کی 10 سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام کیا جارہا ہے۔  چیئرمین واپڈا نے شرکائ  کو دونوں منصوبوں کی تیز تر تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بھی بتایا۔ اْنہوں نے کہا کہ کووڈ19کے علاوہ ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی، سکیورٹی کی بدلتی صورتِ حال، اراضی کی تحویل اور دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے بلندی پر تعمیر کی جانے والی قراقرم ہائی وے کے اہم حصوں کی تعمیر ایسے مسائل ہیں جنہیں متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت حل کیا جانا بہت ضروری ہے۔ بصورت ِ دیگر دونوں منصوبوں کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل میں دشواری پیش آسکتی ہے۔  بعد ازاں ممبر (فنانس) واپڈا نے اجلاس کو غیر ملکی زرِ مبادلہ کے حوالے سے دونوں منصوبوں کے فنانشل کلوز سے متعلق اور فنڈز کی ضروریات اور فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ جنرل منیجر (لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سٹلمنٹ)، جنرل منیجر / پراجیکٹ ڈائریکٹر (دیا مر بھاشا ڈیم) اور جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر(مہمند ڈیم) نے شرکائ  کو دونوں منصوبوں پر پیش رفت اور ایشوز کے بارے میں بریفنگ دی۔ واپڈا نے مہمند ڈیم پر مئی 2019 ئ  جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم پر جولائی 2020ئ  میں تعمیراتی کام شروع کیا تھا۔ مہمند ڈیم کی تکمیل کے لئے 2025ئ  جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے 2029 ئ  کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ مہمند ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 1.29ملین ایکڑ فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 800میگاواٹ ہے۔ اسی طرح دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1ملین ایکڑ فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار 500میگاواٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں