173

اے ڈی سی اپرچترال محمد عرفان الدین نے کیٹیگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ کے ہسپتال میں موجود تمام سہولیات کا جائزہ لیا

اپرچترال/ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی کی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کیٹیگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرمان میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے میڈیسن سٹور، لیبارٹری اور ایکسرے روم کا بھی جائزہ لیا۔ بعد ازان انہوں نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے طبعی عملہ کو مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کرنے کی اور ہیلتھ عملہ اور علاج و معالجہ کے لئے آئے ہوئے لوگوں کو کورونا SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں