353

مستظہر باللہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چترال منتخب

اراکین اسلامی جمعیت طلبہ چترال نے سیشن 2022 /2023 کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طالب علم مستظہر باللہ کو اپنا ناظم مقام منتخب کیا اسلامی جمعیت طلبہ ہر سال نظامت اعلیٰ سے لے کر یونٹ کی سطح تک قیادت کا چناو کرتی ہے جس میں جمہوری اور شفاف طریقے سے قیادت کا انتخاب ہوتا ہے نو منتخب ناظم چترال کا کہنا ہے چترال میں لیٹریسی ریٹ تریہتر %73فیصد ہے جو کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا سب ذیادہ تعلیمی ریشو ہے جسکے باوجود حکومت چترال کو تعلیمی حوالے سے نظر انداز کرتی ہے جسکی وجہ سے طلبہ یکسوئی سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے ہماری کوشش ہوگی ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تمام تعلیمی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کراسکیں اور ہر چترالی طالبِ علم کی دینی علمی و جسمانی نشوونما کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ ہر ممکن کوشش کریگی جوکہ ہمارا منشور کا بھی حصہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں