308

شہزادہ محمد رضا الملک(باچا شہزادہ) کی بطور آزاد اُمیدوار تحصیل چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان

چترال(بشیرحسین آزاد)چترال لوئیر میں بلدیاتی الیکشن روز بروز نئے اُمیدواروں کا استقبال کررہا ہے دیگرپارٹی اُمیدواروں اور آزاد اُمیدواروں کے علاوہ وادی لٹکوہ سے میژی گرام ارکاری کے شہزادہ محمد رضا الملک(باچا شہزادہ) نے بطور آزاد اُمیدوار تحصیل چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔شہزادہ محمد رضاء الملک کا منشور یہ ہے کہ آگے کی طرف دیکھو مستقبل کی منصوبہ بندی کرو ماضی میں رہنے والے لوگ ترقی اور خوشحالی سے محروم ہوتے ہیں۔شہزادہ محمد رضاء الملک چترال کے عوام سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں اور عوام کی خدمت کے لئے اُنہوں نے ملک کے اندر اور بیرون ملک ملازمت پر چترال میں رہنے کو ترجیح دی گذشتہ 28سالوں سے ترقیاتی اداروں سے وابستہ رہ کر عوام کی خدمت کی ہے آپ کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈ حاصل کرنے اور عوام کے ساتھ ملکر ترقیاتی کام کرنے میں مہارت کے ساتھ 28سالہ تجربہ حاصل ہے۔تجزیہ نگاروں نے شہزادہ محمد رضاء الملک کو مضبوط امیدوارقرار دیا ہے جو بڑے بڑے برج الٹ دے کر پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں