246

نوجوان قیادت محمد پرویز لال PPP چھوڑ کرPMALN میں شمولیت اختیار کرکےتحصیل چیرمین شپ کے امیدوار نامزد

بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی اپر چترال میں سیاسی گہماگہمی اپنے عروج پر ہیں ۔اس سلسلے مختلف پارٹیز اپنے اپ کو منظم کرنے اور سیٹ جیتنے کی بھر پور جدوجہد میں مصروف ہیں۔ہر پارٹی کی خواہش ہے کہ قداور لوگ پارٹی میں شامل ہو۔ اور پارٹی مضبوط ہو۔اس لیے پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال کی جدوجہد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق انفارمیشن سکرٹری اور موجودہ نائب صدر سرگرم سیاسی و سماجی شخصیت متحرک نوجوان محمد پرویز لال کو پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔پرویز لال چترال خاص کر اپر چترال میں عوامی خدمات اور دکھ درد بانٹنے میں نمایاں رہے ہیں۔اپ ہمیشہ اخلاص کے ساتھ عوامی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہوئے انہیں اجاگر کرکے اور عوام میں شغور و آگاہی پیدا کرنے میں پیش پیش رہے ہیں
۔محمد پرویز لال چترال میں ہرلحاظ سے جانا پہچانا شخصیت ہیں۔اپ حقیقی طور پر نڈر،مخلص خدمت خلق کے جذبے سے سرشار مقبول شخصیت ہیں۔عوامی مسلوں پر اگر کسی کی گہری نظر ہے تو وہ پرویز لال ہے۔اپ ہر مسلے کو اجاگر کرکےعوام میں شغور پیدا کرکے حق کے لیے آواز بلند کرنے میں اؤل ہیں۔کبھی حقوقِ کی پلیٹ فارم سے جدو جہد کرتے ہیں۔تو کبھی سیاسی پلیٹ فارم سے۔انتظامیہ اور ادارے ہمیشہ پرویز لال سے خائف رہتے ہیں۔اس لیے کئی بار ان کی اواز کودبانے، سیاسی اور عوامی منظر نامہ سے ہٹانے کی کوشش کی گئی جو سب بے سود رہے اور پرویز لال ہمیشہ حق پر ڈٹے رہے اور عوامی مسائل اجاگر کرتے رہے۔اپ فل ٹائم سوشل ورکر ہیں ۔اپ کی شمولیت پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔۔اپ کی صلاحیتں اور عوامی رابطے مسلم لیگ اپر کے لیے نیک شگون ثابت ہونگے۔پاکستان مسلم لیگ نواز بالائی قیادت سے مشاورت و منظوری کے بعدلوکل لیڈر شپ خوش اسلوبی سے بات چیت کو اگے بڑھاتے ہوئے پرویز لال کو پاکستان مسلم لیگ نواز میں شامل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس میں جنرل سکرٹری مسلم لیگ نواز اپرچترال پرنس سلطان الملک کا کردار قابل تعریف رہی اور ساتھ مسلم اپر چترال کے لیے دوسری اہم کامیابی جاوید لال کے صورت میں ملی۔ جاوید لال اپر چترال کے انتہائی فعال نوجوان سوشل ورکر ہیں اپر چترال میں نوجوانوں میں مقبول نام ہیے جو اپر چترال اور خصوصاً مستوچ تحصیل میں اپنا خاص شناخت رکھتے ہیں آپ کی شمولیت بھی مسلم لیگ اپر کے لیے ایک خوش ائیند پیغام اور اہم کامیابی ہے۔محمد پرویز لال اپنے شاملیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تک پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھا آج پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر اباد کہہ کر غیر مشروط طورپاکستان مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔اس کی کئی ایک وجوہات ہیں۔ میں جہاں بھی رہتا ہوں وہاں اخلاص کو مقدم جانتا ہوں۔مجھ میں دوغلاپن نہیں۔میں کسی لالچ میں نہ پارٹی میں رہتا ہوں اور نہ پارٹی چھوڑتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں ہر اہم فیصلہ سازی میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کابینہ اور خصوصاً مجھے دور اور بے خبر رکھا گیا حالانکہ میں کابینہ کا حصہ تھا اور پارٹی ڈسپلن کا ہمیشہ خیال رکھا اس لیے میں بددل ہوا جوکہ ہر مخلص بندہ ہوتا ہے۔
دوم پاکستان مسلم کی خدمات نہ صرف پاکستان کے لیے مثالی بلکہ چترال کے لیے ان کی خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اس لیے میں مسلم لیگ نواز کا انتخاب کرکے بحیثیت ورکر اس کا حصہ بن رہاہوں ۔بعد میں مسلم لیگ اپر چترال کے صدر سید احمد خان اور کابینہ کے افراد ورکروں کے موجودگی میں پرویز لال کو ہار پہنا کر پرتپاک انداز میں انہیں خوش امدید کہا سید احمد خان نے کہا کہ محمد پرویز لال کی شرکت سے مسلم لیگ اپر چترال میں مضبوط جماعت بن گئی ہے۔اپ کی جدوجہد اور صلاحیتں اس پارٹی کی کامیابی میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔
بعد میں صدر مسلم لیگ سید احمد خان،سنئر رہنما مسلم لیگ اور موڑکھؤ/تورکھو کے نامزدتحصیل امیدوار محمد وزیر،جنرل سکرٹری پاکستان نواز پرنس سلطان الملک ودیگر کارکنان پرویز لال کولیکر ریٹرننگ آفس جاکر پاکستان مسلم لیگ نواز کی طرف سے بحیثیت تحصیل چیرمین شپ امیدوار برائے مستوچ ان کی کاغذات نامزدگی جمع کی۔اپر چترال مسلم لیگ میں مزید کئی ناموار شخصیات حصہ بننےجارہے اس لیےایک ساتھ پرویز لال اور جاوید لال کے اعزاز میں ایک بڑا شمولیتی پروگرام عنقریب اپر چترال میں منعقد ہوگی ۔اس میں پارٹی کے بالائی قیادت کی شرکت متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں