283

چترال سے تعلق رکھنے والی تین با صلاحیت طالبات کو ROSE کی طرف سے ان کی حوصلہ اٖفزائی اور ابتدائی داخلہ فیس کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے کے چیک تقسیم

گزشتہ روز پشاور میں منعقدہ مختلف تقاریب میں چترال سے تعلق رکھنے والی تین با صلاحیت طالبات کو ROSE کی طرف سے ان کی حوصلہ اٖفزائی اور ابتدائی داخلہ فیس کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے کی پہلی تقریب میں چترال کوغذی سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت طالبہ لائبہ نور دختر نورالبشر جو کہ حافظہ قران بھی ہیں کو چیک دیا گیا ۔ لائبہ حال ہی میں اوپن میرٹ میں خبیر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایم ۔بی ۔بی ۔ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پروینشل پبلک سروس کمیشن کے آفیسر  مہربان الہی تھے۔
دوسری تقریب میں چترال کوراغ سے تعلق رکھنے طالبہ مرورید آفسر بنت علی آفسر کو چیک دیا گیا ہے۔ مرورید بھی ایک باصلاحیت طالبہ ہے جو کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایم ۔ بی۔بی۔ ایس میں اوپن میرٹ میں داخلہ لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس تقریب کے خاص مہما ن ہلا ل احمر پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور نامور شاعر اور ادیب  قاضی عنایت جلیل تھے اس موقع پر طالبہ کے والد گرامی علی آفسر بھی موجود تھے۔
تیسری تقریب میں چترال ٹاون مغلاندہ سے تعلق رکھنے والی ایم ۔ ایس ۔ سی مھتمیٹس کی قابل طالبہ آمنہ حسن دختر گل محمد کو بھی مہمانان خصوصی پرائڈ آف چترال کے  خلیل احمد  اور سٹنڈرڈ ٹیریڈرز کے سی ۔ ای۔او  محمد سمیع  کے ہاتھوں چیک دیا گیا۔
ان تقاریب میں چیرمین ROSE ہدایت اللہ بھی موجود تھے ۔ انھوں نے مہمانان گرامی سے درخواست کی ہے وہ ROSE کے پیغام کواپنے حلقہ احباب میں پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کار خیر میں حصہ ڈال کر چترال میں اعلی تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر مہمانان گرامی نے اعلی تعلیم کے میدان میں چترال کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو معاونت فراہم کرنے پر ROSEکی خدمات کو سراہا اور یقین دلایا کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار کرینگے تاکہ چترال کاکوئی طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے اعلی تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں