224

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ کی بیہمانہ قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

چترال (محکم الدین ایونی) سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان ، سابق ناظم اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی و کالاش عمائدین وزیر زادہ ، اقلیتی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال نابیگ ایڈوکیٹ، لوک رحمت ، شیر تاج ، میر باچہ ،دانوک اور شنگار خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ کی بیہمانہ قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ انجہانی سورن سنگھ ایک نڈر اور بے بیباک سیاستدان تھے ۔ اور انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کر کو ششیں کیں ۔ لیکن انسانیت کے دشمنوں کو اُن کی عوام دوستی ایک آنکھ نہیں بہائی ۔ اور اُسے راستے سے ہٹا دیا گیا ۔ کالاش عمائدین نے کہا ۔ کہ انجہانی سورن سنگھ کی اچانک قتل پر پوری کالاش قوم افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے ، انجہانی نے مختصر وقت میں رمبور ہائی سکول ،ہائر سکینڈری سکول بمبوریت ، کالاش قبیلے کے قبرستان کیلئے زمین کی خریداری ،کالاش طالب علموں کو پہلی مرتبہ وظائف کی فراہمی جیسے اہم کام کئے ۔ جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔انہوں نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ۔ کہ سردار سورن سنگھ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں