453

چوری کے وارداتوں کو بے نقاب کرنا ایس ایچ او دروش کی شاندار کاکردگی ہے/عوامی حلقے

دروش(نامہ نگار) تحصیل دروش کے مذہبی، سماجی وسیاسی حلقوں نے علاقے میں چوری کے مختلف واردات میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرنے پر ایس ایچ او تھانہ دروش اور اسکے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے شاندار مثال قرار دیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے دروش میں چوری کے مختلف وارداتیں ہو رہی تھیں جسکی وجہ سے عوامی سطح پر بے چینی پائی جاتی تھی مگر تھانہ دروش کے ایس ایچ او انسپکٹر اقبال کریم اور انکے عملے نے جانفشانی ، محنت اور پیشہ وارانہ مہارت سے قلیل وقت میں چوری کے واردات میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے مال مسروقہ بر آمد کرلئے جسکی وجہ عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ انہوں نے کہا کہ دروش پولیس کی کارکردگی اس حوالے سے شاندار رہی اور قابل تعریف ہے جسکی وجہ سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او چترال سے مطالبہ کیا ہے کہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او دروش اقبال کریم اور اسکے ماتحت عملے کو خصوصی انعام دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں