424

پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ورکروں نے پی ٹی آئی کا بیسواں یو م تا سیس قاقلشت میں پُر جوش طریقے سے منایا۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) قاقلشٹ چترال میں پی ٹی آئی کے ورکروں نے پاکستان تحریک انصاف کا یوم تا سیس پُر جوش انداز سے میں منایااور سالگرے کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر سابق انفارمیشن سکرٹری ضلع چترال الطاف گو ہر ایڈوکیٹ، سابق تحصیل سکرٹری رضی الدین، صدر آئی ایس ایف چترال نذیر احمد، تریچ یو نین کونسل کے تحصیل ممبر علاؤ الدین عرفیؔ اور اسرار الدین کسانہ ؔ الیکشن کوارڈینیٹر انٹر ا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی آئی کی بیسویں یوم تا سیس کا مطلب عمران خان کی 20 سالہ جد وجہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کو بنانا ہے تو سب سے پہلے ممبر شپ کا عمل زیادہ سے زیادہ کیا جا ئے۔اور جو مفاد پرست پی ٹی آئی میں اپنی ذاتی مقاصد کے لئے شامل ہو ئے ہیں انکا مقابلہ کرنا ہے اورپی ٹی آئی ورکرو ں کی یہ سب سے بڑی زمہ داری ہے کہ وہ اگر عمران خان کا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو چترال کے لئے منافقت سے پاک، مخلص اور ایماندار لیڈر منتخب کریں تاکہ ہم پاکستان تحریک انصاف کو ایک مضبوط اور منظم ادارہ بنا سکیں۔قاقلشٹ چترال کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف چترال کے ورکروں کا ممبر شپ کیمپ دو دن تک جاری رہا۔ جسمیں بھاری تعداد میں لوگوں نے ممبر شپ کی۔ دریں اثناپی ٹی آئی وکروں نے صفائی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی اور عملی صفائی کا بھی مظاہر ہ کیا۔ممبر شپ کیمپ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اپر چترال کے علاقے لون سے تعلق رکھنے والے احمد اور اُسکے ساتھیوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کی۔

وزیرا علی ٰ ایریگیشن چینل نچھاغ گہکیر UC اویر کو جلد از جلد بحال کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔سیف الرحمن
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) ایریگیشن چینل نچھاغ گہکیر (نہر غوچھار) جولائی 2015 ؁ء کے تباہ کُن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شدید متاثر ہوا تھا مگر ابھی تک بحال نہ ہوسکی پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ جوائنٹ سیکرٹری سیف الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر چترال نے CDLD فنڈ 2016 ؁ء کے سلسلے میں میٹنگ منعقدہ مورخہ20/02/2016 کے منٹس میں ایریگیشن چینل نچھاغ گہکیر یوسی اویر V.C گہکیر سیریل نمبر 10 کاسٹ 2 ملین کی منظوری دی تھی مگر بعد ازاں معلوم ہوا کہ اُس پیسے کو ناظم تحصیل کونسل اویر اور چند مفاد پرست عناصر کی ایماء پر کسی اور چینل میں بھل صفائی کے لئے رکھا گیا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ایریگیشن چینل نچھاغ گہکیر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تقریباً ایک کلومیٹر کا فاصلہ سلپ ہوکر نہر کا نام و نشان ہی مٹ چکا ہے اور نہر کا بیس بھی شدید متاثر ہوا ہے جسے دوبارہ بحال کرنا ایک خطیر رقم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ تقریباً400 گھرانے اس نہر سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ علاقہ گہکیر ایک پسماندہ گاؤں ہے ۔ مذکورہ نہر کا پانی ہزاروں ایکڑ زمینات اور کئی پھلدار و غیر پھلدار درختان کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے غریب عوام اور چوپایوں کے پینے کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اگر ماہ جون سے پہلے پہلے نہر مذکورہ کو بحال نہ کیا گیا تو یہاں کے غریب عوام ناقابل تلافی نقصانات سے دوچار ہونگے کیونکہ یہاں کے لوگوں کا واحد ذریعہ معاش کھیتی باڑی پر منحصر ہے۔ اُنھوں نے کہا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال کو بھی باقاعدہ قرارداد کے ذریعے اگاہ کیا گیا مگر وہ اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔ اُنھوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے اپیل کی کہ وہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ چترال کو ایریگیشن چینل نچھاغ گہکیر UC اویر کو جلد از جلد بحال کرنے کا حکم صادر فرمائیں ۔ ورنہ یہاں کے 400 گھرانے ناقابل تلافی مالی و جانی نقصان سے دوچار ہونگے اور ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر ہوجائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں