441

مرحوم زین العابدین کے چترال کے لئے خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھی جائیگی۔۔سلیم خان ایم پی اے

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )سابق ایم پی اے زین العابدین کے یاد میں گرم چشمہ میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد زیر نگرانی ہائیر ایجوکیشن سوسائٹی و کلچرل فورم کے منعقد ہوا جس میں سلیم خان ایم پی اے محفل کی صدارت کی اور ریٹائرڈ برگیڈئیر خوش محمد جی ایم اے کی ای ایس چترال نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔اس کے علاوہ علاقے کے عمائدین ،ناظمین اور زین العابدین کے فیملی ممبرز نے بھی شرکت کی۔مقررین نے جامع انداز میں مرحوم زین العابدین کے ذاتی زندگی ،سماجی خدمات،تعلیمی خدمات کے علاوہ چترال کے تعمیر وترقی کے حوالے سے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مقررین میں اسلام الدین پرنسپل پامیر ڈگری کالج گرم چشمہ ،مولانا سراج الدین رکن جماعت اسلامی موڑکہو،نورصباء ،محمد کرام،صاحب نادر،لیاقت علی،شرین خان ایڈوکیٹ اور مہمان خصوصی برگیڈئیر(ر) خوش محمد نے خطاب کیا۔پروگرام کے اختتام میں اپنے صدارتی خطبے میں سلیم خان ایم پی اے نے کہا کہ زین العابدین مرحوم ایک خوش اخلاق،ملنسار،عزت کرنے والا،قومی اور مذہبی یگانگت کے حامی شخصیت کے مالک تھے۔جب وہ ایم پی اے کے عہدے پر تھے تو چترال کے لئے ان کی عظیم خدمات میں ایک خدمت یہ تھا کہ وہ اپنے ذاتی کوششوں سے نیشنل گرڈ سے لواری ٹاپ کے اوپر سے بجلی چترال پہنچایا اور چترال ٹاون کے عوام کو بجلی کے لوڈشیڈنگ سے نجات دلایا۔بیگم نصرت بھٹو کے ذریعے چترال کے مختلف جگہوں میں ڈیزل جنریٹر پہنچا کر لوگوں کو بجلی کے روشنی سے منور کیا،ڈگری کالج بونی کیلئے بھرپور جدوجہد کرکے وزیراعلیٰ ارباب سکندر خلیل سے منظور کردیا۔اس کے علاوہ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج ،ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ اور ہائیر سیکنڈری سکول گرم چشمہ کی منظوری لی۔اس کے علاوہ کئی اور تعلیمی ادارے چترال کے مختلف جگہوں میں کھول دی۔اُنہوں نے کہا کہ مرحوم زین العابدین طویل عرصے تک پیپلز پارٹی کے صدر رہے اور پیپلز پارٹی سے وفاداری کو مرتے دم تک جاری رکھا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرحوم زین العابدین کے چترال کے لئے خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں