282

چترال میں شفاف الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنانے میں مدد فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کاشکریہ۔،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فلک ناز

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر لویر چترال فلک ناز نے بلدیاتی انتخابات کے فیز ٹو میں چترال میں آزادانہ،منصفانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنانے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور جانفشانی و مستعدی سے فرائض منصبی سرانجام دینے پر ڈی سی لویر چترال، چترال اور دروش کے اے سی صاحبان اور ان کے جملہ اسٹاف، لویر چترال کے کے ڈی پی او اور ان کے ماتحت اسٹاف کا شکریہ اداکیاہے۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کا کامیاب انعقاد ایک مشکل ٹاسک تھا جس میں خوش قسمتی سے انہیں ہر مرحلے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا بھرپور تعاون اور مدد حاصل رہا جن میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے لے کر پولیس تک اور سول سوسائٹی میں تمام سیاسی جماعتوں سے لے کر ووٹروں تک اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین تک سب خصوصی شکریہ کا مستحق ہیں۔ انہوں نے مقامی میڈیا اور وکلاء برادری کے کردار کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس خجمہوری عمل کی کامیابی میں انہوں نے بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔انہوں نے یونیورسٹی آف چترال، کالجوں کے لیکچررز اور پروفیسرز اورسکولوں کے ٹیچرز سمیت محکمہ صحت کا عملہ خصوصاً لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس الیکشن کے انعقاد میں جانفشانی سے کام کیا۔ انہوں نے لویرچترال کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جوکہ ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور دوسرے اضلاع کے مقابلے میں ٹرن آوٹ کو بڑہا کر 60 فیصد تک پہنچادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں