259

پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سلیم خان کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا

پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سلیم خان کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔
سلیم خان نے کہا 4اپریل کو دنیا کے عظیم لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کے شھادت کا دن ہے جس نے پاکستانی قوم کے لئے جو کارہائے نمایاں انجام دئیے اور پاکستان کو دنیا میں ایک عظیم ملک بنانا چاہتا تھا ان کے ملک و قوم کیلئے کارہائے نمایاں ذیل ہیں
1.شملہ معاہدہ
سفارتکاری کا شاہکار جس کی بدولت نوے ہزار جنگی قیدیوں کی باوقار واپسی اور قبضہ شدہ رقبہ واپس حاصل کرنا۔ ناممکن ممکن ہوگیا۔۔ یہ معاہدہ دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں خارجہ پالیسی کے نصاب میں شامل ہے۔
2.بہترین متوازن خارجہ پالیسی،
چین کے ساتھ عظیم الشان تعلقات کا قیام، امریکی اثر و رسوخ۔میں کمی۔
3.آر سی ڈی کا قیام
4.پہلی منتخب کابینہ کی تشکیل کا اعزاز۔بھٹو وہ پہلے حکمران تھے جنھوں نے پہلی بار اردو زبان میں حلف لیا۔

5.پاکستان کی بقاء سلامتی اور وفاق کی علامت 1973 کا پہلا متفقہ دستور۔۔

6.نیشنلائزیشن۔۔22 خاندانوں میں دولت کا ارتکاز کا راستہ روکا
7.انقلابی زرعی اصلاحات
8.تعلیم ہر خاص و عام کے لئیے۔ملک میں یونیورسٹیوں کا جال بچھایا۔۔
9.بے شناخت قوم کے لئے قومی شناختی کارڈ کا اجراء۔
10.بنیادی مراکز صحت کا قیام اور مفت علاج
11.دوسری اسلامی سربراہ کانفرنس اور اسلامی بلاک کا قیام۔
12.پاکستان کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا اور دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔
13.پیپلز پارٹی کی گلف پالیسی افرادی قوت عرب ممالک کو فراہم کی مڈل کلاس مضبوط اور عوام خوشحال ہوئے۔
14. نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاؤس کی بنیاد رکھی
15.جی ڈی پی میں شاندار اضافی
16.روس کے تعاون سے پاکستان اسٹیل ملز کا قیام جس نے معیشت اور دفاع میں کو مضبوط بنایا
17.این ڈی وی پی کا قیام اور سوشل ویلفیئر اسٹیٹ کا تصور
18.ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کا قیام،
19. مسئلہ ختم نبوت کا مستقل حل ممکن ہوا۔
20. شاندار ثقافتی خدمات لوک ورثہ کا قیام
21. لواری ٹنل منصوبے پر کام اغاز۔
22.فاصلاتی نظام تعلیم کو قائم کرنے کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا قیام قابل ذکر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں