303

یونیورسٹی آف چترال کے پراکٹوریل بورڈ کی تقریب حلف برداری

؛ یونیورسٹی آف چترال کے پراکٹورل بورڈ کی تقریب حلف برداری جامعہ چترال کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جامعہ میں نظم و ضبط برقرار رکھنا پراکٹریل بورڈ کا فرض ہے۔ سٹوڈنٹ پراکٹرز طلباء میں نظم و ضبط برقرار رکھیں۔ یونیورسٹی آف چترال کے چیف پراکٹر جناب فتح الباری نے پراکٹریل بورڈ کے ساتھ ایک الگ میٹنگ کی اور نو منتخب ممبران کو پراکٹریل بورڈ کے ورکنگ میکانزم کی وضاحت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں