290

چترال کے عوام اپنے محسن پرویز مشرف سے والہانہ محبت رکھتے ہیں،جنرل کونسلراحمدخان

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) ویلج کونسل کوغذی کے جنرل کونسلر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سرگرم کارکن احمد خان نے پارٹی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو ترقیاتی کاموں کے لئے پارٹی کی فنڈ اور وسائل سے امداد بہم پہنچایا جائے تاکہ اس پارٹی کے نام پر ترقیاتی کام سرانجام دئیے جائیں کیونکہ علاقے کے عوام نے پرویز مشرف کے نام پر ان گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے نوازا تھا ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال کے عوام اپنے محسن پرویز مشرف سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور ان کے نام پر جس نے بھی ووٹ مانگ لیا ، انہیں کامیابی نصیب ہوئی اور اپنے ویلج کونسل میں انہیں بھی محسن چترال کے نام پر ووٹ لینے کا شرف حاصل ہے ۔ احمد خان نے کہاکہ مائیں اور بہنوں نے اپنے محسن کے نام پر ذیادہ ولولہ اور ذوق وشوق سے ووٹ دیا تھا اور اب اخلاقی فریضہ بن چکی ہے ان کے احسان کا بدلہ چکادیا جائے اور اس مقصد کے لئے ان کے مسائل حل کرنے کے لئے مختلف ترقیاتی پراجیکٹ خواتین کے لئے شروع کئے جائیں ۔ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف سے اپیل کی ہے کہ پارٹی کی جڑیں عوام میں مزید مستحکم کرنے کے لئے انہیں فنڈز مہیاکئے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں