پشاور/وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے چترال کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے ایک وفد نے ملاقات کی اورچترال میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق اُمور پرتبادلہ خیال کیا۔ وفد کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمور وزیر زادہ کر رہے تھے۔ وفد کے اراکین میں تحصیل ناظم چترال ٹاﺅن شہزادہ،آمان الرحمن، تحصیل ناظم مستوج سردار حاکم، تحصیل ناظم تور کہو موڑ کہو میئرجمشید الدین اور چیئرمین ویلج کونسل شیاقوٹیک، فخراعظم کے علاوہ پی ٹی آئی چترال کے سینئر رہنما عبد الطیف اوراسرار صبور بھی شامل تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے اپنے منشور کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرکے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا ایک اور وعدہ پورا کیا۔ اُنہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام ایک بااختیار اور مضبوط نظام ہے جو عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے اورلوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوگا اور درپیش مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کے مسائل کے فوری حل اور اُنہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں خلوص نیت اور لگن کے ساتھ کام کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کریں اور علاقے کے عوام نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُس پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کریں۔ اُنہوںنے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے