296

روز چترال کی جانب سے مختلف تقاریب میں دو ہونہار طالب علموں کو اسکالر شپ کے چیک دئے گئے

چترال/ گذشتہ روز، روز چترال کی جانب سے مختلف تقاریب میں دو ہونہار طالب علموں کو اسکالر شپ کے چیک دئے گئے اس سلسلے کی پہلی تقریب میں مروئے چترال سے تعلق رکھنے والے بی ایڈ کے ہونہار طالب علم سہیل احمد کو سکالر شپ کا چیک دیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی چترال کے نامور سماجی اور علمی شخصیت مولانا عماد الدین تھے۔ جبکہ دوسری تقریب میں چترال ٹاون سے تعلق رکھنے والی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کوہاٹ کیمپس کی بی ڈی ایس کی طالبہ عروج صدیقہ کو چیک دیا گیا۔ اس تقریب کے خاص مہمان نیو سٹی کالج چترال کے پرنسپل اور روز کے بانی ممبر جناب مسرور علی شاہ صاحب تھے۔ دونوں تقاریب میں مہمانان گرامی نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے شعبے میں روز کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میںروز کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ اس تقریب میں چیرمین روز جناب ہدایت اللہ صاحب کے علاوہ روز ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ چیرمین روز  نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےمہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور مخیر خواتین حضرات سے اپیل کی کہ یہ روز اس طرح کے سکالرشپ دینے کے لئے مخیر خواتین و حضرات کی دئی ہوئی امداد پرانحصار کرتا ہے کیونکہ ادارہ کا مستقل آمدن کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے انھوں نے لوکل مخیر خواتین و حضرات سے اپیل کی وہ آگے آئے اور اپنی زکواۃ، خیرات اور صدقات سے اس ادارے کی مددکرے تاکہ مستقبل میں بھی ایسے ہونہار طالب علموں کی مالی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں