258

سٹیلمنٹ اسٹاف اپر کی طرف سے معاون خصوصی وزیر زادہ کے اعزاز میں بونی میں پروقار تقریب

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی سے)معاون خصوصی وزیر زادہ نےاپر چترال میں جمعرات کومصروف دن گزارا ۔اُن کی مصروفیات میں مختلف منصوبوں کی افتتاح ،وفود سے ملاقاتیں اور یوتھ کنوینشن شامل ہیں۔موقع کو غنیمت جان کر سٹیلمنٹ اسٹاف اپر چترال نے ان کے اعزاز میں ایک مختصر مگر پروقار تقریب سٹیلمنٹ آفس بونی میں منعقد کی اس تقریب میں تحریک انصاف کے سنئیر رہنما وسابق صدر عبد اللطیف بھی موجود تھے۔

پارٹی ورکرز،منتخب کونسلرز اور سٹیلمنٹ اسٹاف بھی تقریب میں شریک تھے۔یاد رہے کہ206 سٹیلمنٹ اسٹاف کےمستقلی کا مسلہ 2005سے التوا کی شکار تھی معاون خصوصی کے دن رات کی مسلسل محنت کے نتیجے میں حال ہی میں انہیں مستقل کرنے کی نوید سنائی گئی ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔عبدالمجید مجروح نے نظامت کی ۔سٹیلمنٹ اسٹاف کی طرف سےظفراللہ نے معاون خصوصی وزیر زادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیرزدہ اور ان کی ٹیم کی طویل جدوجہد سے سٹیلمنٹ سٹاف کا مسلہ حل ہورہا ہے جو ان کی عظیم خدمت ہے کہ کئی سالوں سے نفسیاتی طورپر دباو کا شکار 206 ملازمین بلکہ 206 خاندان کو ذہنی سکون میسر آئی ہے اس لیےمعاون خصوصی کے ساتھ جس جس نے بھی 

اس میں حصہ ڈالا ہے۔ہم ان سب کے دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہیں۔تحصیلدار سٹیلمنٹ محمد نواز رفیع  نےخطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب اسٹاف کی طرف سے وزیر زادہ کے اعزاز میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پر وقار تقریب منعقد کی جائیگی ۔ اُنہوں نے معاون خصوصی سے دوسرے مسائل حل کرنے کی بھی درخواست کی۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نےاپ کو آپ کا حق دلا کر آپ پر کوئی احسان نہیں کیا۔ الله نے جو عزت اور موقعہ مجھے دیا ہے اپنے 

چترال کی ترقی اور فلاح کے لیے اسے بروئے کار لانا میرے لیے اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی آپ کی مستقلی پر ہوئی ہے، منصوبہ جات ہوتے رہتے ہیں۔لیکن آپ عرصہ دراز سے ذہنی الجھن کا شکار تھے۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت 95%کام مکمل ہوچکا ہے اور 5%کام انشاء الله بہت جلد حل ہونے والا ہے۔اُنہوں نے اس سلسلے مسلسل جدوجہد کرنے پر یونین کے نمائیندوں اور انصار نعمانی کو بھی شاباش دی۔انہوں نےسٹیلمنٹ کی کارکردگی پر ان کی تعریف کی۔ معاون خصوصی وزیرزادہ نے بعض ناقدین کے جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے 

اوپر لگائے گئے کرپشن کی الزامات کی شدید الفاظ میں تردید کرتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ میرا دامن صاف ہے میں کرپشن کے لیے سیاست میں نہیں آیا ہوں میرا مشن خدمت ہے۔ یہ ناعقبت اندیشوں کی من گھڑت افواہیں ہیں۔میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں نے کسی سے بھی ایک روپے کی کمیشن نہیں لیا ہوں۔اگر میں کرپشن کرتا یا کمیشن لیتا تو اس وقت 47لاکھ کا مقروض نہ ہوتا۔بعد میں معاون خصوصی مختلف منصوبوں کی افتتاح کے لیے اوی گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں