662

پاکستان کی بیٹی بشری فیضی نےحماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر سے اسلامی مالیات اور معیشت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

چترال/پاکستان کی بیٹی بشری فیضی بنت عنایت اللہ فیضی نےحماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر سے اسلامی مالیات اور معیشت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی. بشری فیضی نے پامیر پبلک سکول بونی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی،لینگ لینڈ سکول چترال سے میٹرک پاس کیا، جناح کالج پشاور سے انٹر کرنے کے بعد اسی کالج سے اکنامکس میں بی ایس کیا،اس کے بعد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس اسلام آباد سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی،بشری فیضی نے میٹرک میں اچھے نمبر، اے پلس، لینے کے باوجود اکنامکس پڑھنے کا انتخاب کیااور اس مضمون میں اعلی ترین ڈگری لینے کا عزم کیاجسے اللہ پاک نےپی ایچ ڈی کی صورت میں پورا کر دکھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں