290

بعض عناصر عوامی مفاد کے منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،عمائدین کاپریس کانفرنس

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) چیئرمین منی ہائیڈل پاور پراجیکٹ یورجوغ عبدول خان ، ممبران گل احمد شاہ ،ولی جان ، جنرل کونسلر وزیر خان اور شیر ولی خان نے اہلیاں یورجوغ ، سانک بالا ، سانک پائین اور غوڑا کی دیہات کی نمایندگی کرتے ہوئے پختونخوا الیکٹرک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ( PEDO) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) اور مقامی معاون ادارہ گاڈو (GADO) کا شکریہ ادا کیا ہے ۔کہ انہوں نے مقامی کلسٹر کے لوگوں کی مشکلات کو پیش نظر رکھ کر یورجوغ میں بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کیا ہے ۔ جس سے علاقے کے لوگوں میں انتہائی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ، کہ بعض عناصر عوامی مفاد کے اس منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ اور غلط بیانی سے عوام کو اُکسانے اور حکومتی اداروں کے ذہن میں تحفظات پیدا کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں ۔ تاہم اُن کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ رحمت نور، سردار خان ، حکیم محمد ، شیر ولی ،سلطان اور عصمت خان نے حقداری کا جو دعوی کیا ہے ۔ وہ بالکل من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ اُن کا کوئی تعلق مذکورہ پراجیکٹ اور کلسٹرسے نہیں ہے ۔ عبدول خان نے کہا ۔ کہ جو لوگ اس پراجیکٹ میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اُن کو پہلے بھی ہم نے ہی بجلی گھر تعمیر کرکے بجلی مہیا کی تھی ۔ اور بعد میں بھی ہماری ہی کوششوں سے 150KVکا بجلی گھر تعمیر ہوا ۔ اور اب موجودہ منصوبہ بھی اُن ہی کی جدوجہد اور رابط کاری کا نتیجہ ہے ۔ جس سے تمام دیہات کو فائدہ پہنچے گا ۔ لیکن نجانے بعض لوگ اس منصوبے کی خلاف ورزی کیوں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔کہ جس بجلی گھر کی تعمیر پر ان لوگوں کو اعتراض ہے ۔ اُس کی زمین کلسٹر کی ملکیت نہیں ہے ، مالک زمین مقامی شخص نے کمیونٹی کے مفاد میں بجلی گھر بنانے کی اجازت دی تھی ۔ اور مذکورہ بجلی گھر کئی سال تک پیداوار دینے کے بعد گذشتہ کئی سالوں سے انتہائی شکستہ حالت میں بند پڑا ہے ۔ اُس کو نئے سرے سے تعمیر کرکے بجلی پیدا کرنے سے علاقے میں بجلی کی ضروریات پوری ہو جائیں گی ۔ اور لوگوں کی مشکلات میں بہت زیادہ کمی آئے گی ۔ انہوں نے بجلی گھر کی تعمیر پر اے کے آر ایس پی ، پیڈو اور مقامی معاون ادارہ گاڈو کا شکریہ ادا کیا ۔ اور مستقبل میں بھی اس قسم کے عوامی منصوبوں کی تعمیر کے توقع کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ۔کہ مخالفانہ رویہ اپنانے والے افراد پوری قوم کے پاؤں پر کلہاڑی مارکر پس پردہ مفاد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
DSC00750

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں