405

گولین بجلی گھر کی تعمیر میں مزید تیزی پیدا کرکے دو مہینے کے اندربجلی مہیا کرکے چترال شہر کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے میں کرادار ادا کرے گی۔آؒ ل پارٹی کاپریس کانفرنس

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) چترال کے مختلف پارٹیوں سے تعلق کھنے والے سیاسی عمائدین نے چترال ٹاؤن کی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی گولین میں تعمیر ہونے والے بجلی گھر کی تعمیری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کا شکریہ ادا کیاہے ، اور اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔ کہ بجلی گھر کی تعمیر میں مزید تیزی پیدا کرکے دو مہینے کے اندربجلی مہیا کرکے چترال شہر کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے میں کرادار ادا کرے گی ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیر عزیز ، محمد ولی شاہ، محمد حسین ،عیدالحسین ، جندولہ خان اور مولانا عبدالسمیع نے زیر تعمیر بجلی گھر کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا ۔ کہ مذکورہ بجلی گھر کو اب تک مکمل ہو نا تھا ۔ مگر نامساعد موسمی حالات مسلسل بارشوں ، سیلاب اور زلزلے کی وجہ سے کام میں رکاوٹ آتے رہے ۔ جس کی وجہ سے دی گئی مدت میں بجلی گھر کی تعمیر ممکن نہ ہو سکی ۔ انہوں نے کہا ۔کہ سردیوں کے موسم میں بھی کام جاری رکھنے کی کوشش کی گئی ۔ لیکن موسمی حالات نے ساتھ نہیں دیا ۔ اور کام کا معیار برقرار نہ رکھا جا سکا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گولین ایک دشوار گزار علاقہ ہے ۔ وہاں کام کی بروقت تکمیل اُس صورت میں ہی ممکن ہے ۔ جب موسم ساز گار ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ اب تعمیر کا کام زورو شور سے جاری ہے ۔ اور انتہائی معیاری کام ہو رہا ہے ۔ اس لئے متعلقہ ذمہ داروں نے یقین دھانی کرائی ہے ۔ کہ دو مہینے کے مختصر عرصے میں دن رات کام کرکے تعمیری کام مکمل کیا جائے گا ۔ اور بجلی کی سپلائی کی جائے گی ۔ مولانا شیر عزیز نے کہا ۔کہ یہ ایس آر ایس پی کی طرف سے گولین کا یہ بجلی گھر چترال ٹاؤن کیلئے ایک تحفہ ہے ۔ اور امید ہے ۔ کہ بجلی گھر کی پیداوار شروع ہونے کے بعد چترال شہر کے لوگوں کو اندھیروں سے نجات مل جائے گی ۔

DSC00759

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں