Site icon Daily Chitral

داد بیداد ۔۔..۔ بھارت کا اصل چہرہ ۔۔..۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی کے تر جمان اور اہم پارٹی لیڈر کی طرف سے پیغمبر اسلا مﷺ کی شان میں گستاخی کی خبر نے پوری دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ایک ہفتہ پہلے افغا نستا ن میں امارت اسلا می کی حکومت اپنی فو جیوں کی تر بیت کے لئے بھارت کے ساتھ سنجیدہ معا ہدے کے لئے امادہ ہوئی تھی متحدہ عرب اما رات، سعودی عرب اور دیگر عرب ملکوں میں بھارت کو پسندیدہ ملک کا در جہ حا صل تھا، امریکہ اور یو رپ میں بھارت کو جمہوری ملک سمجھا جاتا تھا رو س سے لیکر پو لینڈ تک کمیو نسٹ بلا ک کے مما لک بھارت کو سیکو لر ملک کا در جہ دیتے تھے پا کستان واحد ملک تھا جو بھارت میں انسا نی حقوق کی پا ما لی کاذکر کر تا تھا پا کستان نے اسلا می کا نفرنس کی تنظیم (OIC) اور اقوام متحدہ میں بھارت کے اندر انسا نی حقوق کی پا ما لی اور کشمیر ی مسلما نوں پر بھارتی فو ج کے مظا لم کا پورا ریکارڈ لے کر گیا تھا مگر کسی کے کا نوں پر جوں تک نہیں رینگتی تھی حکمران جماعت کے اہم لیڈر کی طرف سے ملک کے 19کروڑ مسلما نوں کی دل آزاری ی نے سب کی آنکھیں کھول دیں مسلمان آبادی بھارت کی کل آبادی کا 14فیصد بنتی ہے اپنے ملک کی 14فیصد آبادی کے ساتھ ساتھ بھارت کی حکمران جما عت کے سلوک نے دنیا بھر کے ایک ارب 90کروڑ مسلما نوں کی دل آزاری کی ہے اور یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے اس واقعے نے ایک اہم موڑ پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے یہ ایسا وقت تھا جب بھارت اپنی سفارت کاری کے ذریعے امارت اسلا می افغا نستا ن کی قیادت کو فریب دے کر اس بات پر قائل کر چکا تھا کہ افغان عسکر کو بھاتی فوج تر تیب دیگی بھارت میں تر بیت پا نے والے اہلکاروں کو بھارت کسی بھی وقت پا کستان کے خلا ف استعمال کر سکتی تھی گزشتہ ما ہ بھارتی دفتر خار جہ کے جائنٹ سکر ٹری افغا نستا ن کا تفصیلی دورہ کر کے مختلف جگہوں پر انا ج، دیگر اشیائے خوراک اور امدادی سامان تقسیم کرنے کے علا وہ افغا نستان کے وزیر خارجہ ملا محمد امیر متقی سے متعد د ملا قا تیں کیں ان ملا قاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحا لی سمیت دوطرفہ امور پر تبا دلہ خیال ہو اافغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کے ساتھ ملا قات میں طے پا یا کہ آئیندہ افغا ن فو جیوں کی تر بیت کے لئے بھارتی محکمہ دفاع کے ساتھ با ضا بطہ معا ہدہ طے پائے گا بھارتی فو ج افغا نستا ن آکر بھی تر بیتی خد مات انجا م دے گی، افغا ن فو جیوں کو بھارتی فو جی اداروں میں بھی تر بیت دی جا ئیگی اس سے قبل دوحہ قطر میں بھارتی حکام اور افغا ن سفارت کا ر سہیل شا ہین کے درمیان کئی ملا قا تیں ہوئی تھیں اگر بھارت کی حکمران جما عت کی طرف سے پیغمبر اسلا م ﷺکی شان میں گستاخی کا دل شکن واقعہ رونما نہ ہو تا تو بھارت نہایت مکا ری کے ساتھ افغا نستان کی امارت اسلا می کو شیشے میں اتار کر اس اہم اسلا می ملک میں اپنے نا پا ک پنجے گاڑ چکا ہو تا لیکن شکر کا مقا م ہے کہ اللہ تعا لیٰ نے بھارت کو یہ مو قع نہیں دیا اس واقعے کے بعد پا کستان،کویت، تر کی، بحرین، قطر، ایران اور دیگر اسلا می مما لک کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اوآئی سی نے اس کی مذمت کی ہے عالمی برادری نے بھی اس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے، گویا دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے امارت اسلا می افغا نستان کے ساتھ خفیہ سفارت کا ری کا بھانڈا بیچ چوراہے کے پھوٹ چکا ہے پا کستان کی سویلین اور عسکری قیادت کے لئے یہ زرین مو قع ہے اس مو قع سے فائدہ اٹھا کر امارت اسلا می افغانستان کو افغا ن فو جیوں کی تربیت کا قابل قبول پیکیج دے کر بھارت کے مکروہ دھندے کا روکنا چاہئے اگر اس وقت بھارت کی مکا رانہ کو ششوں کے آگے بندھ نہیں باندھا گیا تو بعید نہیں کہ افغا نستان ایک بار پھر بھارت کے ہاتھوں پا کستان کے خلاف استعمال ہو گا یہ جا رحا نہ سفارت کاری کا تقاضا کر تا ہے اس میں کوتا ہی نہیں ہو نی چاہئیے۔

Exit mobile version