504

کرپشن کی عفریت نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔جماعت اسلامی چترال

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے اتوار کے روز ایک ریلی نکالی جوکہ المرکز اسلامی دنین سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک میں جلسہ عام میں بدل گئی جس سے جماعت اسلامی کے ضلعی ا میر مولانا جمشید احمد ، مولانا شیر عزیز ، ہدایت اللہ اور دوسروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کی عفریت نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور لوگ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کرپشن کی مکمل بیخ کنی کے لئے انقلابی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن دہشت گردی سے ذیادہ اس مملکت اور اس کے عوام کے لئے خطرناک ہے جس کی وجہ سے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم کا آغازکردیا ہے جس کے دوران مختلف حکمرانوں اور ماضی میں برسراقتدار سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی کرپشن کو عوام کے سامنے عام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں