Site icon Daily Chitral

آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ کے رضاکاروں نے شندورمیلے آتے وقت گلیشئرپھٹنے کی وجہ سے وادی لاسپورکے مختلف مقامات پرپھنسے سیاحوں کے گاڑیوں کو سیلابی ریلے سے نکلنے میں بھرپورمددکی

اپرچترال(نامہ نگار)آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ کے رضاکاروں نے شندورمیلے آتے وقت گلیشئرپھٹنے کی وجہ سے وادی لاسپورکے مختلف مقامات پرپھنسے سیاحوں کے گاڑیوں کو سیلابی ریلے سے نکلنے میں بھرپورمددکی ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزشندور میلے سے آتے ہوئے سیاح شاہی داس ، گشٹ اور ہرچین لاسپور کے مقام پر گلئیشر پھٹنے کی وجہ سے پوری طرح پھس چکے تھے ، آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ خاموش خدمت  کے جذبے سے سرشاررضاکاروں نے بے لوث خدمات انجام دیتے ہوئے پھسے ہوے خواتین اور مردوں کو ہرچین کے گھر گھر شفٹ کرنے، کھانے کا بندوست اور خیمے لگانے کیلئے جگہ مہیا کیا اور اس کے ساتھ مہمانوں کی خاطر تواضع کی۔اس طرح ان رضا کاروں نے اپنے مدد آپ تحت راستہ مسافروں اور سیاحوں کیلے آزاد کردیا ۔کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم لاسپور ویلی کے کلسٹر کیپٹن اور ٹیم ممبر شاباشی کے مستحق ہیں ۔

Exit mobile version