Site icon Daily Chitral

چترال بروغل روڈرفوری بحال کیاجائے،پاور سے آگے درجنون دیہاتوں میں ایشیا خوردنوش ،ادویات اور دیگر ضرورت ایشیا نایاب ہونے کا خطرہ ہے/فیاض احمدفیاض

چترال(ڈیلی چترال نیوز) گذشتہ چند دنوں سےاپر چترال میں شدید گرمی سے گلیشیر پھٹنے اورندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کی وجہ سے وادی یارخون کے چترال یارخون روڈاورکئ دیہات کےنہری نظام دریم برہم ہوچکی ہے ۔خاص کر شوڑکوچ،پاور،اوناوݮ اوردوسرے علاقوں کے آپپاشی کی نہریں تباہ ہوچکی ہے ۔پانی نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی فصلین اورباغات کو شدید خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہے اورچترال بروٖل روژپاور،شوڑکوچ اوردوسرے جہگوں پرہرقسم کے ٹریفک کے لئے بندہوچکی ہے۔علاقے کے مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان متاثرہ علاقوں میں   ایمرجنسی نافذکرکے عوام کی جان ومال بچایا جائے ۔نوجوان سماجی کارکن فیاض احمد فیاض نے کہا کہ مقامی لوکوں نے اپنے مدد آپ کے تحت نہروں کے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں مگر حکومتی تعاون کے بغیر ناممکن ہے دوسری چانب چترال بروغل روڈ کئی مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جو فوری طور پر بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔پاور سے آگے درجنون دیہاتوں میں ایشیا خوردنوش ،ادویات اور دیگر ضرورت ایشیا نایاب ہونے کا خطرہ ہے

Exit mobile version