486

ویلج کونسلوں کومنظورشدہ فنڈمیں سے70 فیصدکی کٹوٹی انتہائی افسوس ناک ہے۔آل ناظمین فورم اپرچترال

چترال(ڈیلی چترال نیوز)آل ناظمین فورم اپرچترال کے ناظمین ،نائب ناظمین اورکونسلروں کاایک اہم اجلاس آل ناظمین کے صدرمحمدپرویز لال کی زیرصدارت بونی میں منعقدہواجس میں چیئرمین وسی سی بونی ون محمدپرویزلال،سابق نائب تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج وی سی چیئرمین شیرعالم،چیئرمین ویلج کونسل موژگول میرزہ عالم،وی سی چیئرمین کہوژنورعجم اوردیگرمقریرن نے کہاکہ صوبائی کی طرف سے ویلج کونسلوں کومنظورشدہ فنڈمیں سے70 فیصدکی کٹوٹی انتہائی افسوس ناک ہے۔اس حوالے اجلاس میں متفقہ طورپریہ فیصلہ کیاگیاکہ خیبرپختونخواحکومت نے عوام سے جووعدہ کیاتھا کہ اختیارات کونچلی سطح پرمنتقل کرنے کی۔حکومت اپنے وعدے سے پھرگیا۔اجلاس میں حالیہ ویلج کونسل کے ترقیاتی فنڈمیں70فیصدکٹوٹی کی مذمت کی گئی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت 15دن کے اندراپنے فیصلے پرنظرثانی نہیں کیاگیا۔توآل ناظمین فورم چترال حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پرتحریک شروع کریں گے جس کی تمام ترذمہ داری حکومت خیبرپختونخواپرہوگی.

13096294_564568150392266_4184731860715837665_n

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں