201

فلور ملز کو بنیاد بنا کر گودام میں عوام کو گندم کی فراہمی بند کرنا کسی بھی صورت علقمندی نہیں..عمران الملک

دروش(آوازنیوز)عمران الملک صدر آل ویلج کونسلز فورم تحصیل دروش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیل دروش میں پراٸیویٹ فلور ملز کھولنا اچھی بات ہے۔مگر اس کو بنیاد بنا کر گودام میں عوام کو گندم کی فراہمی بند کرنا کسی بھی صورت علقمندی نہیں ہے۔ گندم کی فراہمی بند کرنے سے بہت سے مساٸل جنم لے سکتے ہیں۔ مثلا۔ نمبر 1۔ تقریبا 25 سے زاٸد اٹا مشینوں میں کام کرنے والے کئی سو افراد بے روز گار ہونگے۔ نمبر 2. چونکہ گندم کو بہت سے لوگ جانوروں۔پرندوں اور مرغیوں وغیرہ کے لٸے چارہ کے طور پر بھی استعمال کرتے تھے۔لہذا یہ طبقہ بھی شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ نمبر 3۔ چونکہ اس ملز کی پیداوار بہت کم ہے قیمت کم ہونے کیوجہ سے جو لوگ ڈاٸیریکٹ بازار سے آٹا لیتے تھے وہ بھی یہاں سے لیں گے۔جس سے یقینا بحران پیدا ہو گا۔ اور عام ادمی شدید متاثر ہو گا۔ نمبر4۔ فلور ملز میں فنی خرابی کی صورت میں پیداوار بند ہو جاٸے گی۔ اس صورت میں کوٸی متبادل پلان نہیں ہے۔ نمبر 5۔ جو لوگ دور دراز دیہات مثلا شیشیکوہ وغیرہ سے ایک بوری گندم لیتے تھے جو ان کے لٸے ایک مہینے کے لٸے کافی ہوتا تھا۔ انکو اب 20 کلو اٹے پر گزارہ کرنا پڑے گا۔ جس سے انکے انے جانے کے اخراجات ڈبل اور وقت ضاٸع ہو گا۔ نمبر 6۔ بہت سے لوگ اس گندم کو ییج کے لٸے بھی استعمال کرتے تھے جو اب انکے لٸے مسلہ بنے گا۔
فلور ملز والے کو چاہٸے کہ وہ اگر اتنا اثر و رسوخ رکھتے ہیں جو انتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے زریعہ عوام کو مجور کروا رہے ہیں کہ وہ اٹا ہی لیں تو اسے چاہٸے کہ اپنے مل کے لٸے علحیدہ کوٹہ لاٸیں۔ نہ کہ عوام کے کوٹہ کو اپنے مل کے لٸے استعمال کریں۔
عمران الملک نے ڈپٹی کمشنر لوٸیر چترال اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے عوام کے لٸے گندم کی فراہمی کو بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا اورکہا کہ فلور ملز والے اپنے لٸے سیل پواٸنٹ تشکیل دیں۔ یہ عوام پہ منحصر ہے کہ وہ آٹا لیں یا گندم۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں