296

ماں کے دودھ کی افادیت اور غزائیت کی آگاہی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت میڈیا، مذہبی سکالرز، علماء کرام کو بھی موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے/ڈی ایچ اوڈاکٹرارشاداحمد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اپرچترال میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ اگست 2022 دن کی مناسبت سے ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراپرچترال ڈاکٹرارشاداحمدکی زیرصدرات بونی میں منعقدہوئی ۔اجلاس میں امیونائزیشن آفیسر اپرچترال ڈاکٹر عبدالناصر ، ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی خان ، تحصیل خطیب مولانا فصیح الرحمن ، اسماعیلی لوکل کونسل بورڈ کے صدر یوسف دیگرسینئر ڈاکٹرز اورطبی عملہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کی ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد اوردوسرروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں چھ ماہ کی عمر کے بعد سے بچے کوخوراک شروع کروائیں کیونکہ بچے کی اچھی نشوونما کیلئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ماں کے دودھ کی افادیت اور غزائیت کی آگاہی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت میڈیا، مذہبی سکالرز، علماء کرام کو بھی موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ قدرت نے ماں کے دودھ میں بچے کی صحت کے حوالے سے تمام غذائیت جمع کر رکھی ہے بچوں کو دودھ دینے والی ماؤں میں بریسٹ کینسر سمیت کئی بیماریوں کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔ڈبے کا دودھ کسی صورت ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ہوسکتاصحت مندبچے ہی معاشرہ ہمارا بہتر مستقبل ہے ماں کا دودھ پینے والے بچوں کی ذہنی صلاحیت دیگر بچوں کے مقابلے میں کئی گناہ زیادہ ہوتی ہیں ۔ڈبے اور بوتل والا دودھ پینے والے بچے کمزور ذہن اور دیگر مسائل سے دوچار ہوتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں