232

چترال شہر اور مضافات میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئے

چترال شہر اور مضافات میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئے، جس کے لئے کئی دنوں سے خریداریاں اور تقریبات کا سلسلہ جاری تھا جبکہ گورنمنٹ سینٹیل ماڈل سکول کی عمارت سمیت دوسرے کئی سرکاری بلدنگز پر چراغاں کیا گیا ہے۔ چترال میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب پریڈ گراؤنڈ میں گورنمنٹ سینٹیل ماڈل سکول کے زیر اہتمام ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوارالحق مہمان خصوصی ہوں گے ۔ سکول کے پرنسپل فضل سبحان نے وطن عزیز کی 75ویں یوم آزادی کو شایان شان انداز میں منانے کےلئے رنگارنگ تقریب منانے کی تیاریاں مکمل کرلی جبکہ اس سلسلے فل ڈریس ریہرسل بھی ہفتہ کے دن کرائی گئی ۔ اسی طرح ایف سی پی ایس سمیت اپر اور لویر چترال دوسرے سکولوں تقریبات ترتیب دئے گئے ہیں۔ چترال پولیس نے بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں