316

غذر چترال روڑ گلگت بلتستان کا تاریخی اور میگا منصوبہ ہے تاریخی اور میگا منصوبے تھالی میں سجاکر نہیں دیئے جاتے ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ

ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ غذر چترال روڑ گلگت بلتستان کا تاریخی اور میگا منصوبہ ہے تاریخی اور میگا منصوبے تھالی میں سجاکر نہیں دیئے جاتے اس پراجیکٹ کی منظوری کے لئے ہم نے ڈیڑھ سال تک اسلام آباد کی خاک چھان لی ہے اب عوام غذر بالخصوص حلقہ غذر 2 کے عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اس تاریخی اور قومی پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں گاہکوچ میں منصوبے کی لینڈ کمپنسیشن اور پیمائش کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرنے والے عمائدین پونیال سے ملاقات کے دوران ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ زمین کے سرکاری معاوضے رواں ماہ بڑھائے جائیں گے جبکہ روڑ کی چوڑائی کے حوالے سے بھی مل بیٹھ کر کام کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ غذر چترال روڑ کی تکمیل کے بعد غذر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا اور علاقے میں روزگار کے بے پناہ مواقعے پیدا ہوں گے ہماری حکومت نے غذر کو 50 ارب کا میگا منصوبہ دیا جبکہ اس کے علاوہ صرف میرے حلقے میں اے ڈی پی کے مزید ڈیڑھ ارب کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہورہا ہے اتنے فنڈز ماضی میں کس دور حکومت میں غذر کو نہیں ملے انہوں نے یقین دلایا کہ غذر چترال ایکسپریس وے کے متاثرین کے تحفظات دور کریں گے جبکہ چند دنوں کے اندر منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں