248

مالی طور پر کمزور اضلاع ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور نئے ٹی ایم ایزکو مستحکم کرنے کیلئے700 ملین روپے کی گرانٹ دے گی ۔عنایت اللہ

پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات مقامی طور پر فراہم کرنے اور مقامی حکومتوں کو مستحکم بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں مالی طور پر کمزور اضلاع ،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور نئے ٹی ایم ایزکو مستحکم کرنے کیلئے700ملین روپے کی گرانٹ دے گی تاکہ یہ ادارے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو سکیں ۔ وہ منگل کے روزمحکمہ خزانہ کے کمیٹی روم پشاور میں پراونشل فنانس کمیشن کے اجلاس سے بطور کوچیئرمین خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر کمیش کے چیئرمین مظفر سید،ممبران،سیکرٹری خزانہ،پی اینڈڈی،لوکل گورنمنٹ،قانون،ضلع ناظم شانگلہ اور تحصیل ناظم غازی وغیرہ نے بھی شرکت کی۔عنایت اللہ نے کہا کہ حکومت یہ گرانٹ مالی طور پر کمزور اضلاع شانگلہ، تور غر اور نئے ی ایم ایزکوفراہم کرے گی تاکہ یہ اضلاع اور ٹی ایم ایزمستحکم ہو سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اضلاع کو ان کے حصے سے ان کی ضرورت کے مطابق غیر ترقیاتی فنڈز کی مد میں فنڈزبھی جاری کئے جائیں گے تاکہ اضلاع کی ضرورت کوپورا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جن اضلاع اور ٹی ایم ایز میں ناظمین کے دفاتر موجود نہیں انکے لئے آئندہ مالی سال میں دفاتر بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ بلدیات کے ٹی ایم ایز کی آمدن بڑھانے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں جنکے نتیجے میں گزشتہ تین سال کے اندر ان کی آمدن میں73فی صد کے حساب سے50کروڑ روپے تک کااضافہ ہو چکا ہے جو ٹھیکوں اور ٹینڈرز کی شفاف نیلامی کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں