36

آئی بی اے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں آغاخان  ہائیر سیکنڈری اسکولز کی بہترین کارکردگی

چترال (نامہ نگار)انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک  ادارہ ہے جو طلبہ کوگریجویشن اور انڈر گریجویشن میں بزنس ایڈمنسٹریشن ،کمپیوٹر سائنس ،اکنامکس اور ریاضی میں  داخلوں کی پیشکش کرتا ہے۔اس ادارے میں داخلہ میڑٹ کی بنیاد پر انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے ہوتا ہے۔ امسال ادارے نے نیشنل لیول پر اور خاص کر صوبہ خیبر پختونخواہ کے ان  ہونہار طلبہ کو جو قابلیت کے باوجود استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے داخلے سے محروم رہتے ہیں کے لیے  آئی  بی اےنیشنل ٹیلنٹ ہنٹ اور  آئی بی اے خیبر پختونخواہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت داخلہ دینے کا اہتمام کیا تاکہ نادار طلبہ بہترین ادارے میں  اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔او جی ڈی سی خیبر پختونخواہ ٹیلنٹ ہنٹ پرواگرام میں کل 324 طلبہ نے شرکت کی ۔جن میں سے 72  طلبہ کو انٹر ویو کے لیے منتخب  کیا گیا۔ان 72 کامیاب طلبہ میں 5 طلباء  شاہ روز ولی، سیرت علی، محمد سلیم، جہانزیب خان دانش اور فضل کریم کا تعلق آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ سے اور ایک طالبہ   فہیمہ بیگ کا تعلق آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کوراغ سے ہے۔  ان طلبہ میں سے شاہ روز ولی نے پورے خیبر پختونخواہ میں 258 نمبر لے کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے  اور ریاضی میں شاہ روز ولی  نے 168 نمبر لے کر پورےخیبر پختونخواہ میں  پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ محمد سلیم نے 162 نمبر لے کر پورے کے پی کے میں تیسری پوزیشن کا حقدار قرار پایا۔اسی  طرح  آئی بی اے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں پورے پاکستان سے 583 طلبہ  نے حصہ لیا ۔جن میں سے 100 طلبہ  انٹر ویو کے لیے منتخب ہوگئے۔ ان 100 طلبہ میں سے 2 طالبات رضیہ نواز اور شازیہ صمصام کا تعلق آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کوراغ سے ہے۔ کامیاب ہونے والے طلبہ نے اپنی کامیابیوں کو اساتذہ کی رہنمائی، والدین کی دعائیں اور خود کی محنت کا صلہ قرار دیا  اور انٹرویو میں بھی کامیابی کےلیے امید ظاہر کی.

IBApic

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں