266

وزیراعظم پاکستان گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے 3 ارب روپے کااعلان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے سرکاری دورے پر سیلاب متاثرین کے لئے اہم اعلانات کئے ہیں وزیراعظم پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے 3 ارب روپے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس’ ضلع غذر کے گاو¿ں بوبر کی ترقی کے لیے 100 ملین روپے وفاقی گرانٹ کے ذریعے گاو¿ں بوبر میں 5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر’ضلع غذر میں 6 تباہ شدہ پلوں کی تعمیر میں مدد کے لیے NHA کو ہدایات’ 10 متاثرہ یوسیز میں متاثرہ خاندانوں کو 25000 روپے ملیں گے۔خصوصی طور پر معذور لڑکی کو 50 لاکھ روپے جس نے اپنے 6 بہن بھائیوں اور اپنی ماں اور دادی کو کھو دیا۔ وزیر اعظم نے ان کی جسمانی تندرستی اور مستقبل کی زندگی کے لیے دی گئی ہدایات کے علاوہ ان کے نام پر ایک انڈومنٹ فنڈ بنانے کی ہدایت کی این ڈی ایم اے کے چیئرمین اور چیف سیکریٹری کو فوری طور پر نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔ اس سے قبل وزیر اعظم کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ سیلاب کے بعد مجموعی طور پر 10000 کنال زرعی اراضی بیکار ہو گئی۔ 1000 سے زائد مکانات کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔ درجنوں پل، سینکڑوں واٹر سپلائی لائنیں اور واٹر چینل تباہ ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں سینکڑوں کلومیٹر سڑک کا بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہو چکا ہے۔ بریفنگ اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے سیلاب متاثرین کے لئے 8 بڑے اعلانات کئے۔وزیر اعظم پاکستان نے ضلع غذر کے بری طرح متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے گاو¿ں بوبر کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی جس نے 17 رہائشیوں کو آفت کی وجہ سے جاں بحق ہوتے دیکھا۔ وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ اور سابق وزیراعلیٰ جی بی حافظ حفیظ الرحمن بھی تھے۔ادھروزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ضلع غذرمیں سیلاب سے متاثرہ گاو¿ں بوبر کا دورہ کیا انہوں نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا وزیر اعظم پاکستان کو فلڈ کوآرڈنیشن کمیٹی بوبر کے سربراہ و صدر غذر پریس کلب یعقوب طائی نے سیلاب سے ہونے والی نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے بوبر میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں بحالی کے لئے 10 کروڑ روپے جبکہ گاو¿ں میں 5 کلومیٹر میٹل روڑ اور 30 بیڈڈ ہسپتال کے قیام کا بھی اعلان کردیا انہوں نے کہ سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فی کس 10 لاکھ روپے اگلے چوبیس گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ علاقے میں رہائشی گھروں، زمینوں اور فصلوں سمیت دیگر نقصانات کے لئے جامع پیکج دینے کا بھی اعلان کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے تباہی پھیل چکی ہے پاکستان پہلے سے معاشی بحران کا شکار تھا مگر قدرتی آفات نے مزید صورتحال خراب کریا ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ آخری بے گھر فرد کی آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اس موقع پر متاثرین سیلاب بوبر نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وزیر اعظم پاکستان نے بوبر کا دورہ کرکے ہمارے حوصلے کو بلند کیا وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ مشیر کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان قائرہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں