458

سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تحت گذشتہ دنوں بونی میں دیہی تنظیمات کے لئے منیجرز کانفرنس کا انعقاد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تحت گذشتہ دنوں بونی میں دیہی تنظیمات کے لئے منیجرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ٹی ایم او مستوج کریم اللہ، ممبران ضلع و تحصیل کونسل، ویلج کونسل کے ناظمین اور ممبران، بنک افسران اور میڈیا کے نمائندگان شامل تھے۔ کانفرنس میں سی ڈی ایل ڈی پالیسی کے تحت سب ڈویژن مستوج کے مختلف علاقوں میں تشکیل شدہ کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے ذمہ داروں نے اپنے تنظیمات کی کارکردگی اور سی ڈی ایل ڈی پالیسی کے حوالے سے بات کی۔ مقامی تنظیمات کے ذمہ داران نے سی ڈی ایل ڈی پالیسی کو مقامی لوگوں کے ذریعے ترقیاتی اسکیمیں کرانے کا ایک بہترین ماڈل قرار دیتے ہوئے اسے مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ تنظیمات کے ذمہ داروں نے اپنے پریزنٹیشن میں اس امر کا اظہار کیا کہ اس پالیسی کے تحت تمام اختیارات مقامی سطح پر تشکیل شدہ اور بعد ازاں باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ تنظیمات کو حاصل ہونے کی وجہ سے شفافیت اور احتساب کا عمل یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستر فیصد آبادی کی نمائندگی کرنے والے تنظیمات کی موجودگی سے مقامی سطح پر ترقی کے عمل کو ایک نیا جہت مل گیا ہے۔ مقامی تنظیمات کے عہدیداران نے سی ڈی ایل ڈی پالیسی کے تحت خواتین کے لئے 15فیصد فنڈ مختص کرنے کو حکومت کا ایک اہم اقدام قرار دیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ سیلاب سے متاثرہ اسکیموں کی بحالی کے لئے جلد فنڈ ریلیز کئے جائیں۔ تحصیل میونسپل آفیسر کریم اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی پالیسی کے مختلف امور پر بات کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے سی ڈی ایل ڈی پالیسی کو مقامی ترقی میں نہایت اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کے دور رس نتائج نکل آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اسکیموں کے لئے فنڈ کا اجراء عنقریب ہو جائیگا جبکہ کئی ایک اسکیموں پر کام پہلے سے شروع کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے مقامی تنظیمات کے نمائندگا ن پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی اسکیموں کے معیار کو بہر صورت برقرار رکھیں اور ثابت کریں کہ مقامی تنظیمات بہتر انداز میں کام کر سکتے ہیں۔ایس آر ایس پی کے ہیومن ڈویلپمنٹ آفیسر کمال عبدالجمیل نے کانفرنس میں مقامی تنظیمات کی اہمیت اور ایس آر ایس پی کے مقاصدبیان کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں