482

سی اینڈڈبلیو چترال نے ایون بمبوریت روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ چترال نے ایون بمبوریت روڈ پر واقع دوباژ پُل کو 24گھنٹوں کے اندر اندر ٹریفک کے لئے بحال کردیاجوکہ گذشتہ رات بارش کے نتیجے میں سیلاب میں بہہ گئی تھی۔ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیومقبول اعظم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کالاش تہوار چلم جوشٹ کی وجہ سے اس روڈ پر ٹریفک کابہت زیادہ دباؤ ہونے کی وجہ سے سی اینڈڈبلیو کے اہلکاروں نے دن رات کوشش کرکے پل کے سیلاب برد حصے کی مرمت کردی ۔اُنہوں نے بتایا کہ پُل کی مرمت کے بعد بدھ کے شام سیاحوں اور مقامی لوگوں کی گاڑیاں بمبوریت اور رمبور وادیوں کی طرف روانہ ہوگئی جوکہ دن بھر پھسے ہوئے تھے۔مقبول اعظم نے مزید بتایا کہ ایون بمبوریت روڈ کو چلم جوشٹ فیسٹول کے دوران ٹریفک کے قابل رکھنے کے لئے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں