632

عام آدمی کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔انیسہ زیب طاہر خیلی

خیبرپختونخوا کی وزیر محنت اورمعدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کاحل موجودہ مخلوط صوبائی حکومت کے ترجیحاتی ایجنڈے میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ نظام کودرست سمت پر لانے کی غرض سے حکومت نے تمام شعبوں میں مثبت اصلاحات کی ہیں جن کا مقصد عام آدمی کو زندگی کی تمام سہولیات بہم پہنچانا ہے تاکہ انہیں اپنے مسائل کے ازالے کے لئے سیاسی لوگوں کے پیچھے بھاگنا نہ پڑے بلکہ ان کے تمام حقوق درست نظام کے تحت خودبخود ان کو مل سکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں پبلک ڈے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فخر اعظم وزیر کی قیادت میں آئے ہوئے ایک وفد اورعمائدین سے بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے ازالے کے لئے موقع پر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں