399

چترال میں انڈسٹریز لگانے کیلئے بہت زیادہ پوٹنشل موجود ہیں ۔ قدرت نے اس ضلع کو بے پناہ خزانوں سے نوازا ہے۔منسٹر انڈسٹریز عبدالکریم

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال نیوز) منسٹر انڈسٹریز خیبر پختونخوا عبدالکریم نے کہا ہے ۔ کہ چترال میں انڈسٹریز لگانے کیلئے بہت زیادہ پوٹنشل موجود ہیں ۔ اور قردت نے اس ضلع کو بے پناہ خزانوں سے نوازا ہے ۔ اس لئے اس ضلع کے معدنی ذخائر کی دریافت اور صنعتوں کا قیام حکومت اور عوام دونوں کے مفاد میں ہے ۔ اور صوبائی حکومت کا حصہ ہونے کی بنا پر ہماری کوشش ہے ۔ کہ انڈسٹریز کو ترقی دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ااس موقع پر اُن کے ساتھ چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکنامک زونس ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی محسن ایم سید ودیگر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں ماربل سٹی کیلئے دو مقامات گنگ اور سید آباد میں دیکھے گئے ہیں جن کی فیزیبلٹی کے بعد کام شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہماری کوشش ہے ۔ کہ چترال میں ماربل کے ساتھ ساتھ جیمز اور جیولری کو بھی فروغ دیں ۔ اس سلسلے میں مقامی طور پر نوجوانوں کو ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا انہوں نے کہا ۔ کہ اکنامک کوریڈور اس شعبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گی ۔ اور ہم چاہتے ہیں ۔ کہ ہمارے دوست چائنا اوردوسرے ممالک اس حوالے سے ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کریں ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گوں کو روز گار کے موقع مل سکیں ۔ منسٹر انڈسٹری نے کہا ۔کہ انڈسٹریز کے شعبے میں پہلے کی نسبت بہت زیادہ شفافیت اور بہتری آئی ہے ۔ اور موجودہ صوبائی حکومت واحد حکومت ہے ۔ جس نے اپنے منسٹرکو بھی نہیں بخشا ۔ تاہم سو فیصد شفافیت کی توقع موجودہ معاشرے میں نہیں رکھی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ میری بھر پور کوشش ہے ۔ کہ چترال کو صنعتی میدان میں ترقی دی جائے ۔ انہوں نے کہا ، کہ کرنل شیر خان انٹر ینج سے چترال تک شاہراہ کی تعمیر بہت جلد متوقع ہے ۔ جس پر چالیس ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس شاہراہ کی تعمیر کے بعد چترال کی ترقی کے دروازے کھل جائیں گے ۔

w2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں