382

اپرچترال کے گرین گوداموں میں محکمہ خوراک کی غفلت کی وجہ سے گندم کا کوٹہ ابھی تک ذخیرہ نہیں ہوسکا ہے،رکن صوبائی سیدسردارحسین شاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر کوراغ کے مقام پر سیلاب برد چترال بونی روڈ پر کام شروع کرنے میں مزید لیت ولعل سے کام لیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برامد ہوں گے کیونکہ کسی بھی وقت گرمی کی وجہ سے پانی کاسطح اونچا ہونے کی وجہ سے کام ممکن نہیں رہے گااور سب ڈویژن مستوج اور گلگت بلتستان کا رابطہ ملک سے کٹ جائے گا۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کوراغ کے مقام پر سڑک کی سیلاب بردگی کے باعث سڑک کی مکمل بحالی اور کوراغ گول پر آرسی سی پل تعمیر کرنے کے لئے تین کروڑ روپے منظور ہوگئے تھے جن کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے لیکن ضلعی حکومت کی طرف سے اکاونٹ فور سے مذکورہ رقم (دو کروڑ سڑک کے لئے اور ایک کروڑ پل کے لئے ) کو ریلیز کرنے میں DSC00314مسلسل انکار پر وقت ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے جبکہ گرمی کی آمد کے بعد کوراغ کی پہاڑی سے گاڑیوں کا گزر تو درکنارپیدل چلنا بھی ناممکن ہوگا۔ ایم پی اے نے کہاکہ اگریہی صورت حال جاری رہا تو اپر چترال میں اشیائے خوردونوش کی بھی شدید قلت اور قحط ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یارخون، تریچ، تورکھو، لاسپور اور دوسرے علاقوں کے گرین گوداموں میں محکمہ خوراک کی غفلت کی وجہ سے گندم کا کوٹہ ابھی تک ذخیرہ ن ہ ہوسکا ہے اور شدید بارشوں کی وجہ سے کوراغ اور دوسری وادیوں کی سڑکیں بند ہونے پر صورت حال اور بھی گھمبیر ہوسکتی ہے اور انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ انہوں نے صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوراغ کے مقام پر سڑک اور پل کی تعمیر کے لئے فنڈ ز جلد ازجلد ریلیزکئے جائیں تاکہ کام کا آغازکیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں