222

دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ (DBDP) کنٹریکٹر ایم /ایس پاور چائنہ نے پروجیکٹ سائٹ پر ہنر مند اور تکنیکی پیشہ ور افراد کے لیے کم از کم 208 نئی ملازمتیں

گلگت ،چینی کمپنیاں مقامی پاکستانیوں کے لیے ملازمتیں پیدا کر رہی ہیں، دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ (DBDP) کنٹریکٹر ایم /ایس پاور چائنہ نے پروجیکٹ سائٹ پر ہنر مند اور تکنیکی پیشہ ور افراد کے لیے کم از کم 208 نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنی کے مطابق 20 سے 45 سال کی عمر کے اہل اور پیشہ ور مقامی افراد مختلف عہدوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق کمپنی کو 22 ویلڈر، 50 سٹیلفکسر، 45 بڑھئی، 25 مستری، سات الیکٹریشن، چھ پینٹرز، تین ڈرلرز، تین ڈرائیور اور دو کرین آپریٹرز کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل ستمبر 2022 میں، اس منصوبے نے مقامی لوگوں کو طبی، حفاظتی خدمات، اور ڈرائیونگ سمیت مختلف شعبوں میں ملازمتوں کی پیشکش کی تھی۔گوادر پرو کے مطابق پاور چائنہ نہ صرف مقامی لوگوں کو ڈیم کی جگہ پر ملازمتیں فراہم کر تی ہے بلکہ وقتاً فوقتاً نوجوان مقامی لوگوں کو جدید روزگار کے بازار سے ہم آہنگ ہونے کی تربیت بھی دیتی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں کمپنی نے جونیئر انجینئرز، ماہرین ارضیات اور سول انجینئرز کے لیے ایک انٹرن شپ پروگرام شروع کیا۔ گوادر پرو کے مطابق دسمبر میں پاور چائنہ کے باشا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی ملازمین کے لیے ویلڈنگ کی مہارت کا مقابلہ بھی منعقد کیا جس میں کل 30 ملازمین نے میچ سے پہلے کی تربیت کے تجربے اور پیشہ ورانہ علم کے ساتھ اپنی ویلڈنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں