506

غذر،گلگت چترال بس سروس 8 ماہ کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی ہے، عزیزالرحیم

غذر( نامہ نگار ) ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن غذر کیاسٹیشن منیجرعزیزالرحیم نے کہا ہے کہ گلگت چترال بس سروس 8 ماہ کے بعد آج سے دوبارہ شروع کردی گئی ہے، شدید برفباری کے باعث شندور ٹاپ پر ستمبر کے مہینے سے بس سروس معطل ہوگئی تھی جبکہ حالیہ بارشوں اور زلزلے سے گلگت چترال روڈ تباہ جبکہ شندور ٹاپ اور لاسپور کے درمیان کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا جسے ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنی مدد آپ کے تحت ہٹا کر سڑک کوبحال کر دیا ہے اور 8 ماہ کے بعد بس نمبر کیو اے ڈی 1134 گلگت سے چترال اور گاڑی نمبر آر آئی جے 4376 چترال سے گلگت مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بس سروس شروع کرنے سے دونوں علاقوں کے عوام کوتفریح اورتجارتی مواقع بھی فراہم ہوں گے جبکہ چترال اور گلگت بلستان کے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی اور مسافروں نے نیٹکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں