223

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کو برقرار رکھا جائے گا یہ دونوں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی وزیرعلی گلگت بلتستان خالدخورشید

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ان تمام پروپیگنڈوں اور خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی کو لاہور طلب کرلیا ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شروع دن سے ہی یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کو برقرار رکھا جائے گا یہ دونوں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی میں اپنی پارٹی کی کور کمیٹی کا ممبر ہوں پارٹی معاملات پر مشاورت کیلئے مجھے پارٹی چیئرمین عمران خان نے لاہور بلایا ہے مگر بعض لوگ منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے اپنی انا کی تسکین چاہتے ہیں لیکن ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا اسمبلی تحلیل کرنا بعض لوگوں کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر ان لوگوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی صوبائی اسمبلی نہ صرف اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ پانچ سال بھی ہم ہی حکمران ہونگے لٹیروں کی ملک بھر سے چھٹی ہورہی ہے یہاں بھی ان کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی کچھ سازشی لوگ ہر چیز میں برائی ڈھونڈتے ہیں ان کے ذہن منفی چیزوں سے بھرے ہیں جب بھی مجھے پارٹی امور کے سلسلے میں پارٹی چیئرمین بلاتے ہیں تو سازشی عناصر افواہوں کا بازار گرم کرتے ہیں یہ لوگ محض افواہوں اور پروپیگنڈوں کے ذریعے سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں کتنی شرم کی بات ہے کہ ہمارے مخالفین منفی خبروں اور افواہوں کے ذریعے سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کے ایجنڈے پر کارفرما ہیں ان لوگوں کی قسمت میں مایوسی لکھی ہے جس طرح پہلے یہ لوگ رسوا ہوئے ہیں آئندہ بھی ہونگے مختلف پیشوں اور شعبوں کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو گمراہ کرنے والے قوم کے دشمن ہیں پہلے دن ہی ہماری پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوچکا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کی جائے گی قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ارکان مستعفی ہونگے تاہم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اسمبلی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گی صوبائی اسمبلی کے خاتمے کا خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے یہ لوگ ہر جگہ ناکام ہونگے عوام سازشی عناصر کے عزائم کو سمجھ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پارٹی امور پر گفتگو ہوگی گلگت بلتستان میں بھی پارٹی کو مستحکم کیا جائے گا ہم چاہتے ہیں کہ پارٹی امور کو احسن طریقے سے نمٹایا جائے اس بابت پارٹی چیئرمین کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد ہوگا پارٹی چیئرمین کا حکم حرف آخر ہوگا ہماری پارٹی میں ڈسپلن ہے کوئی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا دنیا عمران خان کے وژن کی معترف ہوگئی ہے ہزار مخالفت کے باوجود عمران خان کا آئندہ وزیراعظم بننا ٹھہرگیا ہے کوئی طاقت پی ٹی آئی کو نہیں ہرا سکتی پی پی پی اور مسلم لیگ ن قصہ پارینہ بن گئی ہے ملکی سیاست میں صرف عمران خان ہی زیر بحث ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں