171

لینڈ سکول اینڈ کالج کی جانب سے 23 مارچ  یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریب اور ریلی کا انعقاد

چترال(نمائندہ )لینڈ سکول اینڈ کالج کی جانب سے 23 مارچ  یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں لینگ لینڈ سکول کی پرنسپل مس کیری، ڈی سی چترال احمد علی،ڈی او ایجوکیشن شاہد خان،ایس ایچ او  سٹی تھانہ منیر الملک،اساتذہ ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔پرنسپل لینگ لینڈ سکول مس کیری سکافیلڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک بہت خوبصورت ملک ہیں۔ جسے قدرت نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ آپ لوگوں کا فرض ہے کہ پاکستان کی حفاظت کرے اور اس کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے۔
قبل ازین لینڈ سکول اینڈ کالج کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے چیو پل دنین چترال سے ایک ریلی  بھی نکالی گئی۔شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی بازار ،اتالیق چوک سے ہوتے ہوۓ لینگ لینڈ سکول ژانگ بازار پہنچی جہاں ایک مختصر پرگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام میں استحکام پاکستان کے حوالے سے تقاریرکی گئی اور آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں