301

پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل تورکھو،موڑکھوکے نائب صدرفیض الرحمن سکنہ لون کے والدمحترم عبدالرحمن سُپروائیز رالمعروف ریمان انتقال کرگئے

چترال (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل تورکھو،موڑکھوکے نائب صدرفیض الرحمن سکنہ لون کے والدمحترم عبدالرحمن سُپروائیز رالمعروف ریمان بقضائے الہی وفا ت پاگئے ہیں ۔ عبدالرحٰمن سُپر وائیزر المعروف ریمانایک پروقار شخصیت کے مالک،نہایت ہی نفیس انسان تھے۔ اور ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی ۔ مرحوم ایک نہایت شفیق انسان تھے۔کراچی میں انہوں نے چترالیوں کے لئے ناقابل فراموش خدمات کی جوہمیشہ یادرکھاجائے گا ۔وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہی پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے انسانوں کی خدمت کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنائے رکھاتھا۔آج ۲۳ مارچ کواُن کے آبائی قبرستان لون میں سپردخاک کردیاگیا ۔ انہوں نے رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی بے مثال خدمت کی ہے۔ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں