234

تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر عمائدین بونی کا اجلاس۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر شدید رد عمل کی تیاری۔

حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے عوام کو ہر طرح کے سہولت پہنچائی جائے تاکہ مبارک مہینے روزہ دار ذہنی پریشانی سے نکل کر رب کی عبادت میں مشغول ہو لیکن بھلا ہو محکمہ پیڈو کا وہ کوشش کرکے اس مہینے لوگوں کو پریشان کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے اس وقت ہیڈ کوارٹر بونی میں جہاں عوامِ بونی کے علاوه تمام ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ،ہزاروں مسافر اور ملازمین رہتے ہیں اس وقت نہ افظاری میں بجلی ہے اور نہ سحری میں۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی۔تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق عوام بونی بھی احتجاج کے لیے مجبوراً پر تول رہے ہیں۔اس سلسلے آج ایک ہنگامی اجلاس تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر بونی میں منعقد ہوا اس میٹنگ میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائیندوں کے علاوه ڈسٹرکٹ بار اپر کے صدر محمد نواب خان ایڈوکیٹ اور قاضی ممتاز ایڈوکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما شاہ وزیر لال نے صدارت کی جبکہ شراکاء میں عبد السلام لال،سابق ناظم کشافت یونس ،تحریک حقوقِ عوام اپر کے صدر مختار احمد سنگین،پی پی پی کے سنئیر رہنما سردار ،سابق کونسلر رحمت سلام لال ،پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنئیر نائب صدر پرویز لال اور ووربلی، قاضی بہادر علی،مذہبی سکالر سلطان نگاہ،سردار عجب وغیرہ موجود تھے۔۔میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے پرویز لال نےحالیہ بدترین لوڈ شیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے محکمہ پیڈو لوگوں کو لوڈ شیڈنگ کی صورت میں سزا دے رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔محکمہ پیڈو لوگوں کو غیر ضروری انتشار پر اکسا رہی ہے اور جان بوجھ کر مسلے پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔انتظامیہ کو بروقت اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔میٹنگ کے جملہ شراکاء پرویز لال سے اتفاق کرتے ہوئے جدوجہد کو جاندار اور منظم بنانے کے لیے کل 24 مارچ کو ایک اور باضابطہ میٹنگ بلانے کی سفارش کی جس میں تمام منتخب بلدیاتی نمائیندوں اور دیگر معززین کو بھی شامل کرکے لایحہ عمل تیار کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا اور کل کے میٹنگ میں اگلے لایحہ کے بارے ختمی فیصلہ کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں