206

ایون موڑدہ تھوڑیاندہ ،درخناندہ کے نہروں کی بحالی پر ایکسن و ایس ڈی او ائریگیشن کے مشکور ہیں ۔ چیر مین و ممبران ویلج کونسل ایون ون

چترال ( ڈیلی چترال نیوز ) چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین ، و جملہ ممبران و اہلیان علاقہ نے حالیہ زلزلہ میں تودہ گرنے سے تباہ شدہ موڑدہ ، تھوڑیاندہ اور درخناندہ کی نہروں کی بحالی پر ایکسین ، ایس ڈی او ائریگیشن عبد الوکیل اور ٹھیکہ دار شفیق الرحمن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ویلج کونسل ایون ون کے آفس سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے ۔ کہ زلزلہ سے ایون کے تینوں دیہات کی نہروں کو زبردست نقصان پہنچا تھا ۔ جو کہ کمیونٹی کے بس سے باہر ہو چکا تھا ۔ جس پر جب ایریگیشن ایس ڈی او عبد الوکیل اور ایکسین سے رابطہ کیا گیا ۔ تو انہوں نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے حالات کی نزاکت کو سمجھا ۔ اور فوری طور پرٹھیکہ دار کو کام پر لگا دیا ۔ جس میں نہر وں پر سے بڑے بڑے پتھروں کو ہٹانا ایک بڑا مسئلہ تھا ۔ اور مقامی لوگوں کو خد شہ تھا ۔ کہ ان کی فصلیں اور سبزیات نہری پانی نہ ہونے کے باعث ختم ہو جائیں گے ۔ لیکن محکمہ ائریگیشن کے آفیسران کے بھر پور اور فوری تعاون کی وجہ سے نہروں کی بروقت بحالی ممکن ہوئی ۔جس سے گندم کی فصل اور سبزیات پانی کی عدم دستیابی کے باعث خراب ہونے سے محفوظ رہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ درخناندہ نہر بڑے بڑے پتھروں سے بھر گیا تھا ۔جنہیں اسکیویٹر کے بغیر ہٹانا ممکن نہیں تھا ۔ جسے ممکن بنایا گیا ۔ پریس ریلز میں اہلیان ایون وی سی ون کی طرف سے اس فوری اقدام پر محکمہ ائریگیشن کے آفیسران کے اقدامات کی تعریف کی گئی ۔ اور آیندہ بھی بھر پور تعاون کرنے کی امید کا اظہار کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں