223

صوبائی حکومت ضلع چترال کے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکاہے۔ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) گذشتہ روزڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدواڑیچ اورممبرصوبائی اسمبلی سیلم خان نے سرکاری محکموں کے سربراہوں کے ساتھ سب ڈویژن مستوج کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اوربحالی کے کاموں کوفوری کرنے کی یقین دہانی کی ۔اس موقع پرریشن میں کئی دنوں سے جاری احتجاجی دھرنے میں یوسی کوہ اورسب ڈویژن مستوج کے عوام سے ملاقات کئے ۔رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاکہ ریشن بجلی گھرکے حوالے سے کئی دفعہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک اورچیئرمین پیڈو سے ملاقات کئے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ضلع چترال کے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکاہے ۔اگربجٹ میں ریشن بجلی گھرشامل نہیں کیاگیاتوپاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں ایم پی اے سی ایم ہاؤس پشاورکے سامنے دھرنے دیں گے جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت پرعائد ہوگی۔چترالی عوام کے ساتھ زیادتی مزید برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سب ڈویژن روڈ،گرم چشمہ روڈاوربمبوریت میں سیلاب کے ایک سال بعد مستقل بحالی کے لئے کام شروع نہیں ہوچکاہے صوبائی حکومت چترال وباربارنظراندازکیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہرفورم میں ریشن پاورہاوس کی بات کی ہے حکومت کی نااہلی سے ہم بھی تنگ آچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنراسامہ احمدواڑیچ نے کہاکہ سرکاری محکموں کی نااہلی کوتسلم کرتاہوں ائندہ کیلئے شکایات کاموقع نہیں ملے گاارای پیڈوکوسختی سے ہدایت کہ فوری طورپر ملبے میں دھبے ہوئے مشینری نکال کرٹسٹ کے لئے بھیجدیں تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ یہ مشینری کام کے قابل ہیں یانہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوامی مطالبے کی قدرکرتے ہوئے کہاکہ رمضان سے پہلے بجلی کیلئے 31مئی کوچیئرمین واپڈاچترال آرہے ہیں تحریک بجلی ریشن کے ممبروں کے ساتھ ایک میٹنگ کابندوبست کرکے کوئی مناسب حل نکالیں گے ۔صدرتحریک ریشن بجلی گھروسابق ایم پی اے مولاناعبدالرحمن نے کہاکہ پیڈوکی نااہلی اورزیادتی کی وجہ سے عوام ایک سال سے تاریکی میں ہے۔مزیدان کی یہ سوتیلی ماں جیساسلوک ہم برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت منتخب نمائندوں کی مطالبے پرعمل نہیں کرتے ہیں توکل سے یہاں آکرہمارے ساتھ دھرنے پربیٹھے عوام ہروقت آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ انتہائی افسوس سے کہتاہوں کہ دھرنے کے ایک مہینے بعدبھی ایم پی اے سید سردارحسین اورڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ عوام کے حال پوچھنے اورمسائل سنے کی زحمت نہیں کی۔مولاناعبدالرحمن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ناظم چترال ہمیں بے قوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں صوبے میں اُن کی اتحادی حکومت ہے کئی وزراء جماعت اسلامی کاہے عوامی مسائل پرتوجہ نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ عارضی طورپربجلی بحال ہونے تک ہم احتجای دھرنے جاری رکھیں گے اگرجیل بھی جاناہوتووہاں پنکھے توچلتے ہیں اگرفوری طورپرکام شروع نہیں کیاتوخواتین بھی گھروں سے نکلیں گے اور مرتے دم تک بھوک ہڑتال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں