228

گورنمنٹ ہا ئرسیکنڈری سکول ہرچین لاسپور میں باقاعدہ اسٹاف تعینات کرکے کلاسیس شروع کیے جائے۔ عمائدین یونین کونسل لاسپور 

چترال(بشیر حسین آزاد)عمایدین یونین کونسل لاسپور سابق ممبر شراف الدین، سابق کونسلر نگاہ بن شاہ ، محمد شریف خان، سابق ناظم محمد قیوم شاہ، افسر خان،سابق کونسلر عدیر احمد خان، میرنیاب خان، شیر اعظم، آسماری خان، حاصل مراد، گلستان خان، صاحب جان، زار نبی خان، نادر، علاؤالدین، نیت حیدر، مس خان، غلام حیدر، شیر بہادر، میرزہ ولی، میرافضل خان، شہباز خان، جماعت خان اور اسلام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے۔ کہ یونین کونسل لاسپو ر ضلع چترال کے نہایت دور افتادہ وادی ہے۔ قدرتی حسن اور محل و قوع کے لحاظ سے اس کی اپنی ایک اہمیت اور پہچان ہے۔ جشن شندور کے لیے جاتے ہوے ہر کوئی اس علاقے سے واقف ہیں۔مذکورہ وادی کی آبادی تقریباًً پچیس ہزار تک ہے۔ یہان چند پرائیوٹ سکولوں کے علاوہ چند گورنمنٹ سکول بھی موجود ہیں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس آبادی کے لیے صرف ایک باقاعدہ ہائی سکول موجود ہے۔اسی سکول سے سالانہ سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات مٹرک پاس کرکے اعلیٰ تعلیم کو خیرباد کرتے ہیں۔ چونکہ سابقہ حکومت نے (سابقہ ایم پی اے حاجی غلام محمدکی کوششوں کی وجہ سے) اس علاقے میں ایک ہائرسیکنڈری سکول بنا رکھا ہے۔ سکول کی عمارت تیار ہوکر دو سال ہوچکے ہے لیکن بدقسمتی سے کلاسیس کا ابھی تک آغاز نہیں کیا گیا ہے۔ عمائدین علاقہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ، وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم ، ایم این اے، ایم پی ایز چترال سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ روان سال ہی اس سکول کیلئے اسٹاف مقرر کرکے باقاعدہ کلاسز کا آغاز کراکے صوبائی حکومت اپنی علم دوستی کا ثبوت دے۔ تاکہ اس علاقے کے بچے بھی علم کے زیور سے آراستہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں