343

اکاہ چترال قدرتی آفات کے موقع پر حالات کا مقابلہ کرنے اور متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کرنے سے متعلق پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کالاش ویلی رمبور میں اختتام پذیر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز ) آغاخان ایجنسی فار ہیبٹاٹ چترال کے زیر اہتمام قدرتی آفات کے موقع پر حالات کا مقابلہ کرنے اور متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کرنے سے متعلق پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کالاش ویلی رمبور میں اختتام پذیر ہوا ۔ تربیتی پروگرام میں کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تیس مردوخواتین رضاکاروں نے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب میں آکاہ کے ریجنل پروگرام منیجر نذیر احمد ، منیجر ایمرجنسی منیجمنٹ ولی محمد نے شرکت کی ۔ جبکہ مقامی سطح پر چیرمین ویلج کونسل سلطان خان ، کونسلر شیخ عنایت اللہ ، ایس ایچ او رمبور، سابق معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کے والد بشگالی خان اور مقامی معروف سوشل ایکٹی وسٹ کالاش خاتون زر مس گل موجود تھیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی ایم آکاہ نذیر احمد اور منیجر ایمرجنسی منیجمنٹ ولی محمد نے کہا کہ آنے والے موسون بارشوں کے ممکنہ خطرات و نقصانات سے بچنے کیلئے اس قسم کی تربیت کمیونٹی رضاکاروں کو فراہم کرنےکی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ خدا نخواستہ کسی آفت کے آنے کی صورت میں کمیونٹی کے یہ رضاکار گاوں کی سطح پر تیز ترین امداد متاثرہ افراد تک پہہچا سکیں ۔ جن میں متعلقہ اداروں تک انفارمیشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ ،فرسٹ ایڈ اور سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے اقدامات خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں ۔ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر قدرتی آفات کےموقع پر وقوع پذیر ہونے والے حالات اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار1 کاعملی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں تمام رضاکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اور مہمان خصوصی اور تمام حاضرین سے زبردست داد وصول کی ۔ تربیتی پروگرم میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو سرٹفیکیٹ دیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں