390

پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کے زیر اہتمام پاک فوج یکجہتی اور یک جہتی شہداریلی۔

اپر چترال (جمشیداحمد) اج پیر کے دن اپر چترال بونی میں پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کے زیر اہتمام پاک فوج اور یک جہتی شہدا ریلی نکالی گٸی جس میں پاکستان مسلم لیگ اپر کی اعلی قیادت کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔ ریلی بس مسافر اڈا بونی چوک سے شروغ ہوٸی اور بونی مین بازار سے ہوتے ہوۓ مین چوک میں اکر جلسے کی شکل اختیار کی جلسے سے مقرریں خطاب کرتے ہوۓ 9 مئی کی افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نےکہاافواج پاکستان ملک اور قوم کی طاقت ہیں جنہیں کسی صورت کمزور نہیں ہونا دیا جائے گا۔ عمران خان جیسے فتنے نے امریکہ دشمنی اور اسلام کے نام پر عوام کو ورغلایا۔ سیاسی جماعت کی آڑ میں دہشت گردی کراٸی اور ملک کو نقصان پہنچایا مقررین نےمزید کہا کہ ریاست ہے تو ملک ہے فوج ہے تو ہم ہیں ملک دشمن عناصر اور دھشت گردوں نے ریاست پر حملہ کیا فوجی تنصیبات قومی اداروں جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا شہدا کی مزاروں کی بے حرمتی کی گٸی جن جہازوں سے 1965 اور 1971 کی جنگ میں دشمن کے جنگی طیاروں کو ایک منٹ میں کٸی طیاروں کو تباہ کیے گٸے تھے ان جہازوں کے یادگاروں کو اگ لگا دی گٸی اور دشمن ملک کو خوش کیا گیا انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ جن شر پسند اور ملک دشمن عناصر اس دھشت گردی میں ملوث ہیں انہیں عبرت ناک سزا دیجاۓ اور ان شر پسندوں کو قوم کے سامنے رسوا کیا جاۓ مقرریں میں پرویز لال، پرنس سلطان الملک ،سابق ناظم سلامت خان، احمداللہ ، تجار یونین صدر محمد شفیع ،محمد اعظم ،جاوید علی اورافسر عالیم نے خطاب کی۔ جلسے کی صدارت سابق چیرمین عظمت اللہ ڈسٹرکٹ سنیر ناٸیب صدر پاکستان مسلم لیگ ن اپر نے کی جبکہ نظامت کی فراٸیص تحصیل ڈپٹی جنرل سکرٹری اپر چترال افسر عالیم نے کی اخر میں یہ ریلی اور جلسہ ملک کی سلامتی کے لیے دعا ٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوٸی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں