359

چترال کے لیے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں.عوامی حلقے

اپر چترال (جمشیداحمد)بعض عوامی حلقوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کا کہنا ہے کہ چترال اور چترالی عوام کے لیے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین اور اس کے والد مخترم سابق وفاقی وزیر شہزادہ محی الدین مرحوم کی خدمات کسی سے ڈکھی چھپی نہیں سابق وفاقی وزیر شہزادہ محی الدین مرحوم اپنے دور اقتدار میں چترال اور عوام کے لیے جو خدمات انجام دی جو صدیوں تک یاد کی جاۓ گی۔ اس نے اپنے دور اقتدار میں جن ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھاۓ تھے جو کہ اس دور میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک ریکارڈ ہے خاص کراپر چترال کے عوام کے لیے میگا پراجکٹس کی تکمیل جن میں سڑکیں پل گرین گدام سکولز اور چھوٹے موٹےو دیگرترقیاتی منصوبے شامل تھے ان کی یہ عوامی خدمات اب بھی شہزادہ محی الدین مرحوم کی یاد دلاتے ہیں اور عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اس کے بعد اس کے فرزند ارجمند سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے اپنے والد کے نقش وقدم پر چلتے ہوۓ اپنی دور اقتدار میں چترال کے لیےکٸی میگا پراجکٹس منظور کرواٸی اور ان پر کام شروغ بھی کروایا ان میں چترال شندور روڈ ،چترال گرم چشمہ روڈ، بمبوریت روڈ، لوٹ اوویر تا شاگروم تریچ روڈ اس کے ساتھ ار سی سی پل، تورکھو روڈ ،گیس پلانٹ، فاٸیبر اپٹک کی سہولت وعیرہ جو کہ اس حکومت میں ان منصوبوں میں بغض کی ٹینڈر بھی مکمل ہوکر کام کا بھی اغاز ہو چکا تھا لیکن عوام کی بدقسمتی سے سابقہ تحریک انصاف کی حکومت نے ان منصوبوں کو سیاسی انتقام لیکر روکے رکھا اور بعض کو ختم کیا جس سے چترالی عوام اس دور میں محروم رہے۔ اس سلسلے میں سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین حکومتی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجو د بھی عوام کے لیے انہیں دوبارہ منظور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور عنقریب وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کرکے انہیں حالیہ بجٹ2023.2024 میں شامل کرکے ان کے لیے فنڈ مختص کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو درخواست پیش کردی ہیں جن میں چترال میں حالیہ گندم کی سبسڈی کا مسلہ بھی شامل ہے اور چترالی عوام کی فلاح وبہبود اور علاقے کی تعمیر کے لیے ہر وقت فکر مند ہے اس لیے عوام کو بھی اس بات کی احساس ہونی چاہیے کہ کون عوام کے مخلص ہیں اور جن لوگوں نے ملک اور قوم کے لیے خدمت انجام دی ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کر نی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں