186

رہنما وسابق صدر پاکستان تحریک انصاف چترال لوئر سجاد احمد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ۔ 9 مئی واقعے کی پر زور مذمت

چترال ( نمائندہ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صدر پی ٹی آئی چترال لوئر سجاد احمد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ بطور سیاسی ورکر میں 9 مئی واقعے کی پر زور مذمت کرتاہوں۔ اور ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے مرتکب افراد کوکڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ۔کہ فوج ہماری ملکی بقا کی ضامن ہے ۔ اس کے خلاف کسی بھی قدم کو میں پاکستان پر حملہ تصور کرتا ہوں ۔پاک فوج اور ریاست ہماری ریڈ لائن ہے ۔ جو بھی ان ریڈ لائن کو کراس کرنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرے ۔ ہمارا ان سے کوئی واسطہ نہیں ۔ انہو ں نے کہا ۔ کہ موجودہ وقت میں ان کے پاس پی ٹی آئی کا کوئی عہدہ نہیں ہے ۔ وہ پارٹی کا ایک رکن تھا ۔ لیکن 9 مئی کے واقعے کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا ہے ۔ جس کا باقاعدہ اعلان میڈیا میں اپنے اس بیان سے کر رہا ہوں ۔ میرا پی ٹی آٹی سے ناطہ 9مئی کے بعد ٹوٹ چکا ہے ۔ لہذا مجھے آیندہ پی ٹی آئی سے منسوب نہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں